حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا عندیہ

0
432

لاہور:

چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل نے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

سوئی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل نے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، سوئی گیس کی قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے۔

عظمی عادل کا کہنا تھا کہ 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے جس کے باعث 75  سے 80 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے۔

 

چیئرپرسن اوگرا نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں ہے، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی، سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا تاہم اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here