ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

0
159

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکی زیر صدارت ہوا جس میں 19نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا اور کسانوں کی کھادکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمدکرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ موسم گرما میں کھاد کے کارخانوں کی گیس پاور پلانٹس کو دیے جانے کی صورت میں یوریا کھادکی اضافی درآمدکی اجازت دی جائے گی، کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کو کھاد کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں کے نظام پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی جانب سے ای سی سی کو رمضان پیکیج کی تیاریوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے انڈسٹریزڈویژن کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج پرمؤثر طریقہ سے عملدرآمد ہو اور اس کا ریلیف صارفین تک پہنچے۔

اجلاس کو انڈسٹریز ڈویژن کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز میں بدعنوانی میں ملوث سات افراد کے خلاف نیب کیسز پر پیشرفت کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here