مصالحہ جات کی درآمد پر ڈیوٹی سے اسمگلنگ پرکشش کاروبار بن گیا، حاجی ندیم

0
110

کراچی:

پاکستان کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ندیم الرحمان نے کہا ہے کہ مصالحہ جات ودیگراشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کے نفاذ سے اسمگلنگ پرکشش کاروبار بن گیاہے۔

حاجی ندیم الرحمان نے کہا کہ روزمرہ استعمال میں آنے والے مصالحہ جات ودیگراشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کے نفاذ سے اسمگلنگ پرکشش کاروبار بن گیاہے جبکہ درآمدی سرگرمیاں 25 فیصد تک محدود ہو گئی ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث قانونی درآمدات میں 75 فیصد کی کمی سے اسمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہو گیا جو درآمدکنندگان کے لیے خطیر مالی نقصانات کا باعث بنی ہوئی ہے۔

پاکستان کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ندیم الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ درآمدی شعبے کو تباہی سے بچانے کیلیے مطلوبہ اقدامات بروئے کارلائیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here