’ایکسپریس‘ کی خبرپر نوٹس چوکر پر سیلز ٹیکس وصولی ختم

0
101

لاہور:

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ’’ایکسپریس‘‘ میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے فلور ملز کو چوکر پر سیلز ٹیکس ادائیگی کیلیے ریجنل ٹیکس دفاتر سے جاری نوٹسز واپس لے لیے اور تمام آر ٹی اوز کو چوکر پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے فلورملز کو نوٹس جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز  ریجنل ٹیکس آفسز کی جانب سے فلور ملز کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں جس میں انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ چوکر کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس جمع کروائیں، فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا تھا کہ اگر چوکر پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے تو بیس کلو آٹے کا تھیلا 35 روپے تک مہنگا ہو جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here