شاہی حیثیت سےدستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی فلموں میں واپسی

0
108

ندن:

برطانوی شاہی جوڑے شہزاہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد خبریں منظر عام پر آئی ہیں کہ میگھن نے ہالی ووڈ فلم اسٹوڈیو ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

چند روز قبل برطانوی شاہی محل کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے اچانک دستبردای کا اعلان کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شاہی جوڑے کا کہنا تھاکہ وہ مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے اور اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزاریں گے۔

شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے 3 روز بعد خبریں منظرعام پر آئی ہیں کہ میگھن مارکل نے ہالی ووڈ کمپنی ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن ڈزنی کی فلم کے لیے وائس اوور (صدا کاری) کریں گی جس کے بدلے انہوں نےڈزنی سے ایک خیراتی ادارے ’’ایلیفینٹس ود آؤٹ بارڈرز‘‘کے لیے ڈونیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ادارہ جنگلی حیات کے تحفظ اور جنگلی جانوروں کو غیر قانونی شکار سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  کئی رپوورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میگھن مارکل ڈزنی کے لیے صداکاری کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی گزشتہ برس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈزنی کمپنی کے سربراہ رابرٹ ایگر سے اپنی اہلیہ کے لیے کام مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پرپرنس ہیری اوررابرٹ ایگر کو آپس میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرنس ہیری کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے میگھن وائس اوور بھی کرتی ہیں؟

پرنس ہیری کی بات پر رابرٹ نے کہا  مجھے یہ بات معلوم نہیں تھی جس پر ہیری کہہ رہے ہیں آپ کو حیرت ہوگی میگھن وائس اوور کرنے میں بے حد دلچسپی رکھتی ہیں جس پر ڈزنی چیف نے کہا یہ بہت اچھا خیال ہے، ہمیں میگھن کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ یہ تمام باتیں تقریب میں موجود ایک مداح نے اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرلی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here