رابی پیرزادہ کا بچیوں کو پڑھنے بھیجنے والے والدین کو ماہانہ امداد کا اعلان

0
180

کراچی:

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے اور ان کا خرچ اٹھانے میں مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

رابی پیرزادہ آج کل کیلی گرافی (خدا کے نام اورقرآنی آیات کی خوشنما تحریریں) بنانے میں مصروف ہیں اورچند روز قبل انہوں نے اپنے کیلی گرافی آرٹ کی نمائش کا اعلان بھی کیاتھا۔

اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے ان کی کیلی گرافی آرٹ کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی پیرزادہ نے پیغام لکھا اگر والدین اپنے بچوں کو ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں تو میں ان کے گھر کا خرچ اٹھانے میں مدد کریں گی۔

 

رابی نے لکھا اگر لوگ ایک لڑکے کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو اس کے بدلے 500 روپے ماہانہ اور اگر اپنی بیٹی کو بھیجیں تو 1000 روپے دوں گی۔

رابی پیرزادہ ان بچوں کے گھروالوں کو اپنے بنائے ہوئے کیلی گرافی آرٹ کے پیسوں سے ان کےگھر خرچ کے لیے پیسے اداکریں گی۔ لہذٰا رابی نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیلی گرافی آرٹ خرید کر ان بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا ’’ان بچوں کو میں نے پڑھانا ہے، مگر چیریٹی(خیرات)کے پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے۔ یہ بھی پاکستان ہیں۔‘‘

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here