ہیوسٹن کا فلاحی ادارہ الشفاءکلینک

0
245
شمیم سیّد
شمیم سیّد

ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد رہتی ہے اور جہاں پر مسائل بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ہماری کمیونٹی میں جہاں بڑے بڑے ڈاکٹرز، انجینئرز، بزنس مین رہتے ہیں وہیں ایک ایسا سفید پوش طبقہ بھی رہتا ہے جو اپنے نامساعد حالات میں بھی خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے دن رات محنت کر کے حلال روزی کماتا ہے لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ہیوسٹن جیسے شہر میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہے جہاں ان کم آمدنی والے لوگوں کیلئے میڈیکل کی سہولت نہیں ہے ویسے تو ہمارے ہیوسٹن میں گورنمنٹ ہسپتال ہے جہاں گولڈ کارڈ بنوا لیا جائے تو مفت علاج ہوتاہے مگر میری مُراد ہماری اپنی کمیونٹی کا ہسپتال سے ہے، اپنا جیسی ڈاکٹروں کی تنظیم جو ہر سال اپنے سالانہ پروگراموں پر ہزاروں ڈالر خرچ کرتی ہے لیکن امریکہ کے شہروں میں کوئی ہسپتال یا کلینک اپنی کمیونٹی کیلئے نہیں کھولتی تاکہ اس سے کمیونٹی کو فائدہ حاصل ہو۔ ہیوسٹن میں ہماری اسماعیلی برادری نے شروع میں کلینک کھولا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک ادارے کی شکل اختیار کر گیا لیکن جوں جوں وہ بڑھتا گیا اس کی فیس میں بھی اضافہ ہوتا گیا، اگر میں غلط نہیں ہوں تو اس کی فیس ڈاکٹروں کو دکھانے کی غالباً 15 ڈالر تھی اور اب وہ صرف پاکستانی کمیونٹی ہی نہیں بلکہ پورے ہیوسٹن میں بلا تفریق لوگوں کا علاج کر رہے ہیں لیکن اب ان کی فیس 45 ڈالر ہے جو کہ غریب کمیونٹی کیلئے بہت زیادہ ہے۔ ایک اور ادارہ ہے جس کا قیام 1997ءمیں عمل میں آیا اور یہ مسجد التقویٰ سائی ناٹ کی مسجد میں الشفاءکلینک کے نام سے کام کر رہا ہے اور یہاں ہماری کمیونٹی کے لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے لیکن اب اس ادارے کو وہ مقبولیت حاصل نہیں ہوئی ہے ایک تو جگہ بہت پیچھے ہے مسجدک ے پیچھے ہے وہاں صرف مسلمان کمیونٹی ہی آتی ہے لیکن وہاں مختلف اوقات میں بڑے بڑے ڈاکٹر آتے ہیں اور مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ الشفاءکلینک صرف علاج ہی نہیں بلکہ وہ ضرورتمند لوگوں کی مالی امداد، نوکریاں، گھر کا کرایہ، کھانے پینے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔ الشفاءکلینک میں خواتین کیلئے ایک شیلٹر ہوم بھی کھولا ہے جو خواتین اپنے گھروں سے نکال دی جاتی ہیں اپنے شوہروں کے ظلم کا شکار ہو کر ان کو پناہ دی جاتی ہے الشفاءکلینک میں ایک مرد مومن اور نہایت ہی ہمت والا انسان میں نے محمود معار فانی کے روپ میں دیکھا ہے جو ہر وقت لوگوں کی مدد کو تیار رہتا ہے۔ میڈیکل کے علاوہ بھی دوسرے کاموں میں مدد کرتے ہیں اور اپنے آپ کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے تلاش خراش بھی کرتے رہتے ہیں۔ اب انہوں نے پاکستان سنٹر میں بھی ہفتہ اور اتوار کو فری کلینک کا اہتمام کیا ہے ہمارے ہیوسٹن کے ڈاکٹرز کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کی مدد کریں اور اپنا وقت نکال کر الشفاءکلینک کی مدد کریں۔ مالی تعاون بھی کریں تاکہ الشفاءکلینک بھی مسجد سے نکل کر کسی بڑی جگہ پر اپنا کلینک بنا سکیں ایک اور خوشخبری ہیوسٹن کیلئے یہ ہے کہ با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الشفاءکلینک والوں نے ہیوسٹن کے مشہور و معورف فزیشن ڈاکٹر دلاور آجانی کی خدمات حاصل کر لی ہیں جن کی وجہ سے الشفاءکلینک میں بڑی تبدیلی آجائیگی اور ایک دن الشفاءکلینک بھی ہیوسٹن کا بڑا نام ہوگا بشرطیکہ اس کو ویلفیئر تک ہی محدود رکھا جائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here