چھوٹے کاروبار کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف

0
100

اسلام آباد:

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے۔

اسکیم کے تحت روزگار کو تحفظ دینے کیلئے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگ اسٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ فسیلٹی کے تحت آسان شرائط پر رعایتی قرضے لے سکیں گے۔ حکومت نے بینکوں کی رسک شیئرنگ فسیلٹی کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم چار سال کے لئے ہے۔ اسکیم کے تحت رسک شیئرنگ کے انتظامات کے دوران مستقبل میں اگر بینکوں کو قرضوں کی مد میں نقصان ہوگا تو حکومت نقصان کم کرنے کے لئے تعاون کرے گی اور قرضے کی اصل رقم کا 40 فیصد حکومت ادا کرے گی، اسکیم کے تحت بینک 2 ارب روپے تک کا سیل ٹرن اوور رکھنے والے ایس ایم ایز و چھوٹے کاروبار کے لئے رعایتی قرضے جاری کریں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس سکیم پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here