عاطف اسلم نے بھارتی ہٹ دھرمی پر پہلی بار خاموشی توڑدی

0
161

کراچی:

گلوکار عاطف اسلم نے ہندوانتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی اور بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑدی۔

پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے ٹی سیریز سمیت بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کو پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے یوٹیوب سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی، جب کہ مستقبل میں ان کمپنیوں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے تھے جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے چینل کو ان سبسکرائب کردیاتھا۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نا بخشا

لاکھوں لوگوں کی جانب سے چینل کو ان سبسکرائب کرنے کے بعد یہ خبر آئی کہ ٹی سیریز میوزک کمپنی نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے لگادئیے ہیں۔ تاہم اس پورے معاملے میں عاطف اسلم نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عاطف اسلم سے اس حوالے سے ان کی رائے دینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتاہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں میرے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، جن کی تعداد نمبرز میں بھی بہت زیادہ ہے لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ مداحوں کا جواب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here