غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، فواد چوہدری

0
109

اسلام آباد:

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے، تاہم غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی ہوم) پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ دوسرے ممالک کی پروڈکشنز پر فخر جتارہا ہے، حالانکہ اسے پاکستانی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی، ورنہ غیر ملکی ڈرامے ہماری پروڈکشن کو برباد کر دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہوتا ہے لیکن اس سے ہماری اپنی پروگرامنگ پر دور رس تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ فواد چوہدری کے اس بیان کی اداکار فخر عالم نے بھی تائید کی اور ان کے موقف کو جرات مندانہ قرار دیتے ہوئے سراہا۔

 

فواد چوہدری کے اس بیان پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ تو پھر پی ٹی وی کو ارطغرل غازی جیسا کوئی ڈرامہ بنانے دیں، کیا وہ یہ بناسکتا ہے؟۔ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا ضرور کیوں نہیں۔

ایک صارف نے فواد چوہدری کی ہی ارطغرل کی تعریفوں پر مبنی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے آپ ارطغرل کی مثالیں دے رہے تھے۔

اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے میں نے ارطغرل کی تو بات ہی نہیں کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ میرا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ آپ غیرملکی ڈرامہ چلائیں لیکن اس پر اتنا ٹیکس لگائیں کہ اس سے ہمارا مقامی ڈرامہ متاثر نہ ہو، کیونکہ اگر تمام ٹی وی چینلز باہر سے سستے ڈرامے خرید لیں گے تو ہماری تو پوری انڈسٹری ہی بیٹھ جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here