یا رب العالمین!!!

0
135

سلیم صدیقی، نیویارک

رمضان المبارک کی آمد سے اللہ تبارک وتعالیٰ کی رحمتوں کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے، دنیا بھر سے عالمی رہنما مُسلم امہ کو اپنی تہنیتی پیغامات کے ذریعے دلی جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے لے کر تمام ریاستوں کے گورنرز اور بھاری اکثریت سے مختلف میٹروپولیٹن ایریا کے میئرز نے بھی اپنے اپنے ایریاز میں مسلم کمیونٹی کو مبارکبادی پیغامات بھیجے ہیں۔ نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیو نے ایک قدم آگے بڑھ کر 5 لاکھ حلال کھانے مسلم کمیونٹی کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مین ہیٹن کی قدیمی مسجد میں سپیکرز کے ذریعے پانچ وقت اذان کی بھی اجازت دےدی ہے اور ایریا کی مقامی آبادی نے اس کا خیر مقدم اور خوشگوار جذبات کا اظہار کیا ہے میں چونکہ بڑے عرصہ تک اس اسلامک سنٹر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے حاضری دیتا رہا ہوں اور اکثر مقامی آبادی کے لوگ اکثر مواقع پر کتبے اٹھائے نمازیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔یہ علاقہ انتہائی مہنگا تصور کیا جاتا ہے ،یہودی آبادی کی اکثریت پائی جاتی ہے مگر نائن الیون کے بعد بھی کبھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
نائن الیون کے حادثہ کے بعد مسلمانوں کو انتہائی نامساعد حالات اور سنگین نوعیت کی منافرت کا معاملہ بھی اکثر جگہوں پر رونما ہوتے رہے ہیں ۔اداروں کی سرپرستی میں نفرت انگیز مہم بھی چلائی گئی، نسل اور مذہبی پروگائلنگ بھی کی گئی۔ دنیا بھر میں مسلم ممالک وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنائے گئے مسلمان دربدر ہوئے مگر اسلام ایک پُر امن آفاقی مذہب ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفیﷺ کے ذریعے اپنی آخری کتاب ان کی اُمت کیلئے اسی ماہ مبارک میں اُتاری جس میں پوری انسانیت کیلئے ابدی پیغام موجود ہےں۔ خالق کائنات رب العالمین سچے اور اس کے نبی رحمت اللعالمینﷺ سچے۔ کورونا وائرس نائن الیون سے بڑھ کر ایک انتہائی مہلک وبا ہے جس نے ایک مخصوص علاقے یا ملک کی بجائے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے عظیم جاہ و جلال والا گھر اور اس کے محبوبﷺ کے روضہ¿ اقدس مبارک میں بھی لبیک اور درود و سلام کی صدائیں دیکھنے اور سننے کو نہیں مل رہی ہیں۔ اس رحمت کے مہینے میں بھی اپنی مخلوق اور اپنے محبوب کی امت دونوں اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوگی، شکر گزار ہوگئی اور اسکے حبیب کے اسی بھی اپنے اللہ اور اس کے نبی کے در پر حاضری کے قابل ہو سکیں گے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here