شاہین آفریدی ٹیسٹ میں صلاحیتیں منوانے کیلیے بے چین

0
89

لاہور:

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں صلاحیتیں منوانے کیلیے بے چین ہیں۔

ویڈیو لنک پر میڈیا سے بات چیت میں شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ  مشکل ضرور ہے مگر ہم اس چیلنج کیلیے تیار ہیں، سیریز سے قبل انگلینڈ پہنچ کر وہاں ایک ماہ میں تیاری کا اچھا وقت مل جائے گا، کوچز کی معاونت سے ردھم میں آنے کی کوشش کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کھیلی جانے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضے مختلف ہیں،میں انھیں پیش نظر رکھ کر بولنگ کی کوشش کرتا ہوں، گذشتہ سیریز میں کارکردگی اچھی رہی، اسی کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔

 

شاہین نے کہا کہ گیند ہاتھ میں ہو تو حریف کی ہر وکٹ قیمتی ہے، کسی ایک انگلش بیٹسمین کو نہیں جو بھی کریز پر آئے اسے ہدف بنانا ہوگا، تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے،کوشش ہوتی ہے کہ جس طرز  کی بھی کرکٹ ہو اپنی افادیت ثابت کروں۔

ایک سوال پر پیسر نے کہا کہ  ماضی میں انگلینڈ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی،ہم نے وہاں ٹیسٹ میچز جیتے، چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی، کھلاڑی اس بار بھی بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے بائیوسیکیور ماحول میں نئے آئی سی سی قوانین کے تحت پہلی سیریز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ہوگی، دیکھیں اور سیکھیں گے کہ  گیند پر تھوک کا استعمال نہ کرنے سمیت کنڈیشنز کا کیا فرق پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سینئر بولر وہاب ریاض کی ملک کیلیے خدمات ہیں، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، نوجوان بولرز باصلاحیت ہیں،ہم انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بہتر پرفارم کرکے دنیائے کرکٹ پر گہرا تاثر چھوڑ سکتے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوں گے اور کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here