پاکستان اورعالمی مالیاتی اداروں کے مابین ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے

0
83

عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں  وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی شرکت کی، جب کہ پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور نور عالم نے کیے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی معاہدے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک کے ساتھ کیے گئے، معاہدوں کے تحت ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی گئی ہے، رقم کورونا رسپانس میں زیر استعمال آئے گی۔

 

اس موقع پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر اقتصادی امور نے تینوں عالمی بینکوں کا کورونا رسپانس کے لیے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا،  وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ رعایتی بنیاد پر مالی امداد ملنا عالمی برادری کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

دریں اثنا تقریب میں موجود عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک کے نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here