لاہور:
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا اور قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت بھی دو روز میں 13 روپے فی کلو بڑھ گئی۔قیمت 261 روپے ہوگئی،دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت مہنگا ہونے سے گاہک غائب ہوگئے ہیں۔لوگوں کا روزگار پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔سبزیوں و پھلوں کے سرکاری نرخ بڑھنے سے ،ماڈل بازاروں میں بھی ریلیف کم ہوگیا۔
آلو دوئم گزشتہ ہفتے کی نسبت دس روپے اضافے کے بعد 68، ٹماٹر 15 روپے اضافے کے بعد 45،لہسن 15 روپے اضافے کے بعد 155، سبز مرچ دس روپے اضافے کے بعد 60، گھیا کدو آٹھ روپے اضافے کے بعد 30، مٹر دس روپے اضافے کے بعد 110، دیسی ٹینڈے پانچ روپے اضافے کے بعد52 روپے فی کلو،ادرک 295روپے کلومیں فروخت ہوئے۔
پھل بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے سیب 250،خوبانی 145 ، کیلا 150 ، آلو بخارا 150،آم 150، آڑو 200،انار 350 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔