خیبرپختونخوا میں 47 ارب روپے کے قرضوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں

0
79

پشاور:

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبے 47 ارب روپے کے قرضوں سے مکمل کیے جائیں گے جبکہ ترقیاتی منصبوں کی تکمیل کے لیے 38 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا کے مالی سال برائے 21-2020 کی بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 86 ارب روپے غیر امداد اور قرضوں کی مد میں شامل ہیں جس میں 38 ارب روپے غیر ملکی امداد، 47 ارب غیر ملکی قرضوں کا حصہ شامل ہے، ترقیاتی منصبوں کے لیے 31 ارب 91 کروڑ کا قرضہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک، 11 ارب 630 روپے آئی ڈی اے، 3 ارب 32 کروڑ یورپی یونین، دو ارب روپے ورلڈ بینک، جے آئی سی اے سے ایک ارب 10 کروڑ، اٹیلین ڈویلپمینٹ بینک سے 12 کروڑ روپے کا قرضہ شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے دس ارب 82 کروڑ، ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 9ارب 99 کروڑ، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے دو ارب 55 کروڑ، انرجی اینڈ پاور کے لیے 8ارب چار کروڑ، زراعت کے لیے چار ارب 5 کروڑ، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 3 ارب 25 کروڑ، پانی منصوبوں کے لیے دو ارب 35 کروڑ، محکمہ خزانہ کے لیے 3 ارب 25 کروڑ، صحت کے لیے 14 ارب 35 کروڑ، کھیل سیاحت کے لیے 11 ارب 17 کروڑ، اور نکاسی آب کے منصوبوں کے لیے ایک کروڑ کا قرضہ شامل ہے۔

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here