ای سی سی؛ 200 ملین ڈالر کے آف شور پاکستانی بونڈز کے اجرا کی مشروط منظوری

0
116

اسلام آباد:

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے 200 ملین ڈالر کے آف شور پاکستان بونڈ جاری کرنے کی مشروط منظوری دے دی ہے.

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز یہاں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے ملک میں گندم اور آٹے کی معقول قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلیے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو 1.5 ملین ٹن گندم کی درآمد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ای سی سی نے گندم کی درآمد میں تاخیر اور وفاق اور صوبوں کی طرف سے کم خریداری پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ ای سی سی نے رواں سال کے لیے گندم کی خریداری کا ہدف 8.25 ملین ٹن مقرر کیا تھا۔ اب تک 6.45ملین ٹن گندم خریدی جاسکی ہے۔

 

فوڈ منسٹری نے گندم کی درآمد کے 122 اجازت نامے جاری کیے ہیں مگر بین الاقوامی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے اب تک گندم درآمد نہیں کی جاسکی۔ جبکہ ای سی سی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے 200 ملین ڈالر کے آف شور پاکستان بونڈ جاری کرنے کی مشروط منظوری دیدی ہے۔ بونڈز سے حاصل ہونیوالی رقم پاکستان میں توانائی کے منصوبوں اور طویل المعیاد انفرااسٹرکچر پراجیکٹس میں خرچ کی جائے گی۔

ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ایک ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے یہ رقم گیس پیدا کرنیوالے علاقوں میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیہات کو گیس فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی جبکہ ای سی سی نے ایسٹرن پراڈک6لمیٹد نامی کمپنی کو بیرون ملک2 کروڑ 25 لاکھ سعودی ریال کی ایکوییٹی انویسٹمنٹ کی بھی منظوری دیدی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here