باحیثیت لوگ!!!

0
154
رعنا کوثر
رعنا کوثر

رعنا کوثر

زمانہ بدلتا رہتا ہے اور انسان کا رہن سہن اور زندگی گزارنے کا سلیقہ طریقہ بھی بدل جاتا ہے مگر مجھے ایسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں جو اوقات میں رہتے ہیں اور زندگی میں انہیں چاہے بہت کچھ مل جائے۔وہ اپنے آپ کو نہیں بدلتے۔ان کے حالات زندگی بدل جاتے ہیں گھر بدل جاتا ہے پہننے اوڑھنے کا اندازہ بدل جاتا ہے۔مگر ان سے ان کا دل نہیں بدلتا۔وہ نہ پرانے لوگوں کو بھولتے ہیں نہ اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کرتے ہیں ہماری زندگی کا بیشتر حصہ جدوجہد میں گزرتا ہے اس جدوجہد کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم ایک عمر گزارنے کے بعد انسان کسی نہ کسی مقام پر پہنچ جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کی زندگی میں کسی خاص مقام تک پہنچنا نہیں لکھا ہوتا۔وہ ایک عام انسان کی طرح اپنی زندگی شروع کرتے ہیں اور اسی طرح سے زندگی تمام ہوجاتی ہے۔کچھ لوگوں کو مواقع میسر نہیں آئے اور کچھ لوگوں کو ترقی کرنے کا شوق نہیں ہوتا۔اس کے مقابلے میں کچھ لوگوں کو بے حد محنت کرکے اپنا مقام بنانے کا شوق ہوتا ہے اور وہ بہت ترقی کرتے ہیں لوگ ان کی مثالیں دیتے ہیں کہ کیا تھے اور کیا ہوگئے۔کچھ لوگ مواقع ملنے سے بے حد ترقی کر گئے اس میں ان کی محنت سے زیادہ ان کی قسمت کو دخل تھا۔اور اپنی قسمت کے ہاتھوں وہ بھی کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔خدا جیسے بھی ہمیں ترقی کے راستے پر گامزن کرے۔ہمیں اپنے آپ کو اتنا نہیں بدل لینا چاہئے کہ ہمارے وہ ساتھی وہ رشتہ دار جو کبھی ہم سے قریب تھے ہم سے ملنے سے گھبرانے لگیں وہ ہم سے مل کر وہ تربت اور وہ بے تکلفی نہ محسوس کریں جو اس وقت تھی جب وہ آپ ایک ہی طرز زندگی گزار رہے تھے۔کچھ لوگ روپیہ پیسہ آ جانے سے اپنا سٹیٹس بدل جانے سے اتنا بدل جاتے ہیں کہ ان کو اپنے گھر والے رشتہ دار تک کم حیثیت لگتے ہیں،وہ ان کو چھوڑ کر کہیں دور جا بستے ہیں اور ایک نئی دنیا آباد کر لیتے ہیںجہاں ان کے ہی سٹیٹس کے لوگ بستے ہیں۔اور ان کو ہی اپنا دوست بھائی بناکر ایک چمک دمک نام ونمود کی دنیا میں قدم رکھتے ہیںجہاں زیادہ تر لوگ ان جیسے ہوتے ہیں سب ایک دوسرے کے ساتھ جتنی بڑھ چڑھ کر دوستی جتاتے ہیں اتنا ہی ایک دوسرے کے لیے حسد کے جذبات بھی رکھتے ہیں۔وہ لوگ جو اپنے حالات بدلنے کے باوجود اپنے پرانے دوستوں رشتہ داروں سے تعلق رکھتے ہیں چاہے وہ ان سے کم حیثیت ہوں یا کم پڑھے لکھے ہوں۔ایسے لوگ اپنے اردگرد ہمیشہ ان لوگوں کو جمع رکھتے ہیں۔جو مخلص ہوتے ہیں بے شک ان کے کسی خاص نام یا عام ا سٹیٹس کی وجہ سے ان کو ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔وہ جو چاہتے ہوتے ہیں وہ بھی جو ان کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اچھے وہ لوگ ہوتے ہیں جو خود ترقی کرتے ہیں اور دوستی میں صرف حیثیت نہیں انسان دیکھتے ہیں۔اپنے خلوص سے دوسرے لوگوں کی محبت جیتتے ہیں،اپنے نام اور تعلیم پھر اور دولت پر اتراتے نہیں ہیں۔
یہ لوگ سب سے زیادہ دوستی کرنے کے قابل ہوتے ہیں گو کے آج کل سے دور میں ایسے لوگ کم ہو چکے ہیں۔مگر ابھی بھی ہیں ایسے لوگ قابل قدر ہوتے ہیں اور ان سے مل کر وہ خوشی ملتی ہے جس کا نام نہیں ہوتا مگر جو ہم کو بہت دیر کے لیے سکون اور اطمینان ضرور بخشش دیتی ہے۔ایسے لوگوں کو ضرور اپنی زندگی میں دوست بنا کر رکھیں بغیر کسی بھی طرح کی توقع رکھے بغیر آپ دیکھیں گے وہ آپ کو توقع سے زیادہ محبت پیار اور خلوص دیں گے۔
اگر ایسے لوگ آپ کو مل جائیںاور آپ ان سے دوستی کر لیں تو اس کی پہچان یہ ہے کہ آپ یہ بولنا چھوڑ دیں گے کہ آج خلوص نہیں ہے۔پیسہ ہی سب کچھ ہے اور بھی سارے منفی کلمات آپ کے منہ سے نکلنا بند ہوجائیں گے،ایسے باحیثیت لوگ بہت عزت وتعظیم کے حق دار ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here