زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالرکی نسبت روپیہ تنزلی کا شکار

0
139

کراچی: گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد اضافے کا رحجان غالب رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) کھولے جانے سے گزشتہ ہفتے ڈالرکی نسبت روپیہ تنزلی کا شکار رہا، گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں اتارچڑھاؤ کے بعد اضافے کا رحجان غالب رہا، جب کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر، یورو، پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 89 پیسے کے اضافےسے 167 روپے87 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.05 پیسے بڑھ کر کر168.40 روپے پربند ہوئی۔

 

انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر 2 روپے 28 پیسے کے اضافے سے 198 روپے 55 پیسے پرآگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 5 روپے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر 2 روپے 89 پیسے بڑھ کر 219 روپے 78 پیسے ہوگئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے بڑھ کر 222 روپے ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here