فضائل صحابہ کرام!!!

0
207
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

 

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک

جس انسان نے بھی ایمان کی حالت میں چہرہ مصطفٰے کی زیارت کی وہ صحابی کہلاتا ہے خواہ اس کا تعلق اہل بیت سے ہی کیوں نہ ہو۔البتہ ان کے دو اجر ہوں گے، ایک قرابت سرکار دو عالم کا اور دوسرا صحابیت کا صحابہ نے نبی پاک سے سیکھا۔نبی پاک سے عملی تربیت حاصل کی پھر عملی مظاہرہ کیا، اسلام کیلئے قربانی دیتے ہوئے سب کچھ چھوڑا۔قربانیوں کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ایثار کے انمٹ نقوش چھوڑے ،غور کریں قرآن پاک کو سرکار دو عالم سے یاد کیا پھر کتابی شکل میں ہم تک کسی نے پہنچایا، صحابہ کرام نے احادیث مبارکہ اور سنت کو ہم تک کس نے پہنچایا ،صحابہ کرام نے قرآن کریم میں ایمان لانے کیلئے صحابہ کرام کو مثال بنایا۔ ایمان نہ لانے والوں کو خالق کائنات نے سفہا یعنی بے وقوف فرمایا۔اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے۔ان کا زمانہ خیرالقرون کہلایا اور صحابہ کرام خیرامت کہلائے قرآن پاک میں ارشاد ہوا۔پیارے محبوب ہم نے آپ کے صحابہ کا ذکر تو رات اور انجیل میں بھی کیا تھااور پھر صحابہ کرام نے ثابت بھی کیا جس پر سرکار دو عالم نے خوش ہو کر اللہ کی طرف سے اس دنیا میں رہتے ہوئے جنت کی بشارت عطا فرمائی۔اس میں کوئی شک نہیں وہ انسان تھے آدم کی اولاد تھے ،بشر تھے مگر وہ اپنی بارگاہ ایزدی میں قربانیوں کی وجہ سے خیرالبشر ہوگئے۔بخاری و مسلم کی روایت ہے حضرت ابوسعید ضدری فرماتے ہیں سرکار دو عالم نے فرمایا میرے کسی بھی صحابی کو برا بھلا نہ کہو۔کیونکہ اگر تم احد پہاڑ کے برابر مال اللہ کی راہ میں صدقہ کرو۔تو صحابہ کرام کے معمولی خرچ کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔حضرت انس بن مالک کی روایت سرکار دو عالم فرماتے ہیں جس نے میرے صحابہ پر سب وستم کیا اس پر اللہ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو ۔اسکے فرائض و نوافل کو قبول نہیں کیا جائے گااگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ فلاں جگہ فلاں وقت صحابہ کرام کی لڑائی ہوئی ہے تو یہ ان کا اجتہاد تھا جس کی مثال قرآن پاک میں ہے حضرت موسیٰ نے حضرت ہارون کی غصہ سے داڑھی اور سر کے بال پکڑ لیے حضرت ہارون نے فرمایا اے میرے ماں جائے بھائی میرا کوئی قصور نہیں حضرت موسیٰ نے بال چھوڑ دیئے پھر اللہ سے معافی مانگی تو اے میرے بھولے بھالے مسلمانوںکاریگروں کے چکروں سے بچ کر رہو اللہ آپکی حفاظت فرمائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here