علم فلکیات!!!

0
132
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

 

سید کاظم رضوی

محترم قارئین کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے محرم الحرام کا مہینہ ہم کو زمانے کے باطل سے ٹکرانے کا حوصلہ دیتا ہے اوریہ تاریخ اسلام کے ایک عظیم واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے جہاں طاقت اور بادشاھت ہار گیااور حق جیت گیا جبکہ مذہب اسلام کو امام حسین ع نے اپنے خون سے آ بیار کیا آج ہم جو نمازیں پڑھتے ہیں اور مذ ہب پر عمل پیرا ہیں وہ عظیم قربانی کی وجہ سے ہے۔خیر میرا موضوع مذہبی نہیں ہے لیکن موقع کی مناسبت سے لکھا گیا جبکہ اس دوران بہت سے مقالے بھی امام عالی مقام کی شان میں لکھے گئے اور ان کو دنیا کے ہر کونے سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ہماری پچھلی گفتگو جس مقام پر آکر رکی وہاں سے اگلی منزل ”کواکب“ کے خواص سے متعلق ہے اور اس کےساتھ ہی ان کواکب کے نشانات جو مخصوص اشکال کی صورت میں ہیں ان کا حال اور تشریح بھی اس موضوع کا حصہ ہوگی، کبھی آپ نے غور فرمایا کہ کواکب کے بنیادی اشکال کے اصولوں میں دائرہ کیا مقام رکھتا ہے اور اسکا کیا مطلب ہے اور نصف دائرہ کیا ہے کیا مطلب ہے اور کراس کیا معنی ہیں !! دائرہ الوہیت کی طرف اشارہ ہے جہاں سے تمام علوم کی ابتداءہوءنصف دائرہ (ہلال ) شخصیت کیطرف اور کراس مادہ کی طرف اشارے ہیں یہ نشانات کواکب کی اصلیت کا مظہر ہوتے ہیں جو کواکب سعد ہیں ان میں دائرہ یا نیچے کراس ہوتا ہے جبکہ نحس کواکب کے کراس اوپر موجود ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک دائرہ جس کے اندر نقطہ ہوتا ہے یہ حرف س سے منسوب ہے ،ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا کرہ ہے ہمارے دنوں کا حیات بخش کوکب جس کی شعائیں ہماری دنیا پر اثر انداز ہوتی ہیں یہ تخلیق ، تحفظ اور تباہی بھی لاتی ہیں سورج ہمارے نظام شمسی کا بادشاہ ہے تمام کوکب اس کے گردگردش کرتے ہیں یہ اپنی روشنی سے روشن ہے یہ مزکر ہے اور مثبت آتشی ہے اور یہ متحرک فزیکل حرکات اور زندگی میں خدائی نعمتوں کا مظہر ہے۔
اب اوپر بیان کردہ تینوں علامتوں کو ملا کر جو نشان بنتا ہے وہ عطارد کی علامتی شکل میں آتا ہے یہ حرف د سے منسوب ہے روحاور مادہ کے درمیان الوہیت کو رکھا گیا ہے درمیان میں دائرہ اوپر ہلال نیچے کراس عطارد ہماری روحانی اور ذہنی ( اوراء) ہالہ کی قوتوں سے وابستہ ہے اس کو فطرت کا پیامبر اس لیئے کہتے ہیں کہ فطرت روح اور ادراک کے ذریعے اپنا پیغام دیتی ہے۔ عطاردخداءپیغامات اور جسم کے اندر ایک واسطہ ہے علم نجوم کے لحاظ سے یہ ذوجسدین ہے یعنی مثبت اور منفی دونوں خاصیتوں والاہے شہوت پرست زہن اور نروس سسٹم کو جو نقصان دیتی ہے اس کا مظہر ہے فراہمی مواد زخائر کو جمع رکھتا ہے واقفیت کومشتہر کرتا ہے اور اجتماع باہمی کا ٹرانسمیٹر ہے۔ ایک دائرہ جس کے نیچے کراس ہے اس لیئے سعد اصغر کی علامت ہے بعض اسے نسوانی اعضائے مخصوصہ کا نشان قرار دیتے ہیں یہ مونث ہے اور آبی ہے اور منفی قوت کا مالک ہے بلغمی مزاج رکھتا ہے شہوانی ہے اور کشش اتصال کی قوت رکھتا ہے سرتال ،عاشقانہ ،موزونیت ،محبت و مہر کی جزبہ پذیری ،ملنسار ، آرٹ موسیقی ، راگ و رنگ سے متعلق ہے۔ آپ کو علامات ان کا بیان ،تشریح اور اس سے متعلق مندرجات کہیں نہیں ملیں گے یہی وجہ ہے کچھ علوم کو پڑھا جائے ،سمجھا جائے اور ان کو یکجا کرکے بیان کیا جائے تو تاثرات کماحقہ بڑھ جانے والی اور غور طلب ہونے کے ساتھ دلچسپ بھی ہوتی ہیں۔
شمس حیات اور زندگی بخشتا ہے یہ ہماری کائنات کی تخلیقی قوتوں کو مدد فراہم کرتا ہے اقتدار پر حکومت کرتا ہے فراخی دل ، سنجیدگی، شرافت ، نام و نمود ، جاہ و جلال اور خواہشات کے محرکات پیدا کرتا ہے یہ ان تمام حرکات میں قوت دیتا ہے جو انسان کے اختیار کے اندر ہوں اگر زائچہ میں شمس کی نظرات سعد ہوں تو امیر بناتا ہے ، طاقتور اور بااختیار پوزیشن دیتا ہے ، دستگیری معاونت اور قدر شناسی کی صفات دیتا ہے ، اعزاز و سرفرازی لاتا ہے کاروباری کامیابیاں اور محبت میں خوشی دیتا ہے۔
وہ لوگ جو اس کی شعاعوں سے صحیح طور پر متاثر نہیں ہوتے یا یوں کہیں کہ جن کے زائچے میں یہ بحالت نحس واقع ہوتا ہے یاکمزور ہوتا ہے تو ان کو نمائشی مطلق العنان ، جابر ، ظاہر دار اور تحکم پسند بناتا ہے اور بصورت زوال ، آوارہ گردی ، شھر بدری،جلاوطنی اور گمنامی لاتا ہے۔
اب اس سے پہلے کہ آگے کے اسباق آئیں اور موضوع طویل ہو اس گفتگو کو یہاں ہی روکتے ہیں اور آئندہ قسط میں آگے کا بیان ا ٓئے گا میری دعا ہے کہ آپ کو جو نقاط سمجھائے گئے اور وضع کردہ اصول بیان کیئے گئیے سمجھ آگئے ہوں جبکہ اس پر آشوب دور میںاور حالات میں اللہ آپ کو اور اہل و عیال کو دنیا کی ہر آفت اور پریشانی سے امان میں رکھے اور خوشیاں و آسانیاں عطاءفرمائے اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے کی اجازت عطاءفرمائے ،ان شاءاللہ جلد ملتے ہیں میرے حق میں دعا فرمائیے گا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here