صوبے میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

0
443

کوئٹہ:

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں 25 اگست کے بعد سے کورونا کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صوبے میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں یونیورسٹی  اور کالجز کھولے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں مڈل تک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک دن ایف ایس سی،  دوسرے دن بی اے  اور بی ایس سی کی کلاسز ہوں گی، پرائمری کلاسز میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اسکولز میں بھی ایک دن چھوڑ کر مختلف کلاسز ہوں گی۔

 

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں 25 اگست سے کورونا کی ایک نئی لہر شروع ہوئی ہے، موجودہ ہفتے میں 440 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جو مجموعی کیسز کا 16 فیصد ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، اسکولز میں اب اساتذہ پر ایس او پیز کے حوالے سے زیادہ زمہ داری ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here