عالمی پیداوار میں ایشیا کا حصہ 34.9 فیصد ہو گیا

0
88

اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ دی ہے کہ دنیا کی مجموعی پیداوار میں خطے کے ممالک کا حصہ بڑھ کر 34.9  فیصد تک پہنچ گیا جو 2019ء میں 26.3 فیصد تھا۔

ایشیا و بحر الکاہل کے ممالک نے 19 برسوں میں نمایاں پیش رفت کی، وہاں کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔ 2019 ء میں غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے ان ممالک کا حصہ ایک تہائی تھا جبکہ عالمی برآمدات میں یہ حصہ 36.5 فیصد تک پہنچ گیا۔

دوسری طرف پاکستان میں موجوہ حکومت کے پہلے سال زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی تاہم قرضہ اور مالی خسارہ بڑھ گیا۔

 

2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19ارب ڈالر سے زیادہ تھا جو مالی سال 19-2018 میں کم ہوکر 13 ارب 43 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ مالی سال 2019ء میں معاشی شرح نموایک فیصد رہی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here