آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

0
81

لاہور:

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ عالمی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی میں پہلی 5 پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں پڑا، ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے، بابر اعظم تیسرے، روس ٹیلر چوتھے اور فاف ڈوپلیسی بدستور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ کین ولیمسن چھٹی، ایرون فنچ ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، کوئنٹن ڈی کک نویں اور جونی بیراسٹو 3 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

بولرز میں پہلے نمبر پر ٹرینٹ بولٹ، دوسرے نمبر پر جسپریت بمرا اور تیسرے پر مجیب الرحمان ہیں جب کہ 3 درجے بہتری کے ساتھ کرس ووکس چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، کاگیسو ربادا اور پیٹ  کمنز کے بعد ایک درجہ تنزلی کے ساتھ محمد عامر ساتویں پوزیشن پر ہیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ 7 جمپ لگاتے ہوئے آٹھویں نمبر پر آگئے، اس کے بعد میٹ ہینری اور مچل اسٹارک کے نام ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here