علم الفلکیات!!!

0
107
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

 

سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ سب کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے اکتوبر 2020 کا مہینہ شروع ہوچکا اور وقت انتہائی تیزی سے گزر رہا ہے اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ گردش سیارگان کے حوالے سے آپ پیشگوئیاں اور زائچے کی تفصیلات کیوں بیان نہیں کرتے یہ اعتراض اور خواہش دونوں ہی درست ہیں لیکن کیونکہ ایک موضوع اور تسلسل چل رہا ہے بہت ہی کم ایسا ہوا کہ اس سے ربط توڑا جائے وگرنہ یہ تمام مقالے ایک لیکچر کی صورت میں شائع ہوئے ہیں جس میں تحقیق اور ستاروں سے متعلق علم کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے بس اسی وجہ سے ابھی اس مقام پر یہ کالمز پہنچے نہیں جہاں براہ راست زائچے بناکر ان پر بحث کی جائے اور علمی نکات کی روشنی میں کچھ بیان کیا جائے ، آنے والے ہفتہ اور آنے والے چیلنجز کے بارے میںآج کچھ دیگر ستاروں کا بیان آئے گا۔ یورنس :- دوحلال درمیان میں کراس نیچے دائرہ شکل کا یہ ستارہ اس کو نحوست کا ستارہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس کا نشان اعلی ٰشخصیت کا ہے مولود اپنے عہدہ اور اختیار سے ہی مشہور ہوتا ہے خواہ وہ کوئی ہو عطارد کی اعلیٰ قوتوں کا مجموعہ ہے، یہ کشش برقی اور بھک سے اڑ جانے والے مادہ سے متعلق ہے ،سائنس کے میدان میں ایجادات لاتا ہے۔یورنس کی شعائیں شخصیت کو آزاد نو اجاگر کرتی ہیں اکثر اچانک سنہرے موقعے حاصل ہوتے ہیں اس کے پس پشت دماغی صلاحیت کار فرما ہوتی ہے، اس ستارے کی قوت انسان کو آذادی پسند خود رائے بے دھڑک دلیر ، روحانی و فلسفی بناتی ہے نئے خیالاتادراک اور روحانیت سے یہ متعلق ہے اگر یہ زائچہ میں سعد ہو تو غیر متوقع کامیابیاں لاتا ہے انوکھے تجربات اتفاقیہ مراتب غیر متوقع شہرت ناقابل اعتبار عمارت انوکھی شہرت اور محبوبانہ زندگی میں بلا عہد و پیمان شرکت دیتا ہے ،زندگی میں کامیابی بذریعہ ریڈیو ، ٹیلیویژن اور فلم دیتا ہے۔
جن لوگوں کے زائچے میں کمزور حالت میں ہو تو غیر ذمہ دار تنہائی پسند تو ہم پرست خود سر اور مغرور بناتا ہے اگر یہ نحس ہو تو آوارہزندگی مالی امور میں مد و جزر گھر والوں اعزہ اور دوستوں سے مخالفت لاتا ہے ان میں سے ایک وجہ مالی امور کی وجہ سے ہوتی ہے۔نیپچون :- حرف ن سے متعلق جبکہ علامت یہ تین نشانوں سے مل کر بنا ہے اوپر ہلال نیچے کراس پھر نیچے دائرہ یہ زہرہ کی اعلی قدروںکا مجموعہ ہے منفی ہے اور مخنّث ہے روحانی غیر متحرک اور انفعالی ہے اس کا اصول ترک دنیا دست برداری روحانی فیضان والہام کو برتر اور ارفع کرنا اور تمام منسوبات کو ہوا دینا ہے۔نیپچون کی شعائیں انسانی زوق کو بیدار کرتی ہیں غیر مرءاور ان دیکھی چیزوں سے واقفیت سکھاتی ہیں نیپچون اعلی ترین زہنیت کیخوبی کا حامل بناتا ہے اس کے زیر اثر لوگ انتہاءرومان پسند تو ہم پرست اور مالی معاملات سے اکثر لاپرواہ ہوتے ہیں ایسے لوگصلح جو مذھبی اور دوسروں کو مدد دینے والے ہوتے ہیں جن سے ان کو کوءغرض وابستہ نہیں ہوتی اگر زائچہ کے اندر سعد ہو تو غیرمعمولی کیریر دیتا ہے آرٹسٹک بناتا ہے ملازمت میں غیر معمولی کامیابی لاتا ہے نیز شفایابی دماغی سائنس اور روحانی علوم دیتا ہے نقالییعنی اندھی تقلید کی خاصیت دیتا ہے اور آرٹسٹک کاروبار کا معقول معاوضہ دیتا ہے۔
اگر یہ زائچہ میں ناقص حالت میں واقع ہو تو غمگین عالم خواب کا شیداءفضول خرچ زود رنج اور بے اعتماد بناتا ہے اگر یہ نحس ہوتو مالیخولیا لاتا ہے شرابی بناتا ہے بھوک اختیار سے باہر لاتا ہے مالی پراگندگی اور کمزوری اخلاق پیدا کرتا ہے۔
اگلے کالم میں پلوٹو اور دیگر ستارے کا زکر ہوگا ابھی لوگ دنیا کی عالمی طاقت کے سربراہ کی صحت کے حوالے سے تشویش مند ہیںجوکہ ایک بڑی ہی اہمیت کی حامل خبر
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here