تنظیم سازی!!!

0
206
عامر بیگ

 

عامر بیگ

تنظیم سازی کی تاریخ بہت پرانی ہے، باوا آدم سے لیکر آج تک تنظیم سازی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے پہلا قتل بھی شاید اسی تنظیم سازی کا ہی شاخسانہ تھا کہتے ہیں دنیا میں جھگڑوں کی تین وجوہات میں سب سے پہلی وجہ تنظیم سازی ہی ہے بڑے بڑے لوگوں کی وجہ شہرت تنظیم سازی ہی بنی متعدد نے تو بڑے بڑے کشٹ بھی اٹھائے۔ رانجھا تنظیم سازی کے چکر میں بارہ سال تک بھینسیں چراتا رہا۔ کلنٹن تنظیم سازی کی وجہ سے خوار ہوا ،پاکستان کے وجود میں آنے کے چند سال بعد ہی تنظیم سازی کا آغاز ہو گیا تھا گورنر جنرل محمد علی اپنی گوری سیکریٹری جو کہ ان کی گورنس بھی تھی کے ساتھ ایسی تنظیم سازی تھی کہ مفلوج گورنر جنرل کی زبان صرف وہی سمجھ سکتی تھیں صدر ایوب کے گوہرمقصود جناب گوہر ایوب نے کراچی کے گرلز کالجز کو اپنی تنظیم سازی کے لیے تختہ مشق بنایا عوامی لیڈر زوالفقار علی بھٹو صاحب نے تو کئی ایک جگہ کامیاب تنظیم سازی کی انڈین فلمسٹار پری چہرہ مدھو بالا کیساتھ تنظیم سازی کے لیے کراچی سے ممبئی کا سفر ان کو کبھی گراں نہ گزرا بلکہ ڈیرے ہی وہاں لگا لئے جنرل یحییٰ نے تو تنظیم سازی کے سارے لوازمات پریذیڈنشیل ریذیڈینسی میں میں جمع کر رکھے تھے گورنر پنجاب مصطفی کھر صاحب نے تو لیگلی طور پر آٹھ دفعہ تنظیم سازی کی بڑے اور چھوٹے اور ان سے بھی چھوٹے میاں صاحبان کی تنظیم سازی کی داستانیں تو زبان زد عام ہیں۔ کیپٹن صفدر کی تنظیم سازی کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی، زرداری تو تنظیم سازی میں ید طولیٰ رکھتے ہیں اپنے سیاسی گ±رو اور سسر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلمسٹار وں اور کسی ڈالر گرل کے ساتھ تنظیم سازی اس عمر میں بھی چل رہی ہے یہاں فلمسٹاروں کی تنظیم سازی بارے بیان مقصود نہیں ہے کہ وہ تو بارہ مصالحے والا ٹاپک ہے سابق پرائم منسٹر گیلانی کے بارے میں معین اختر کا حوالہ قابل زکر ہو گا کہ اسلام آباد میں منعقدہ پروگرام میں ازراہ تفنن ناہید اختر کے ساتھ ان کی تنظیم سازی کا اسٹیج پر ہی قصہ چھیڑ دیا جسے گیلانی صاحب نے ہنس کر ٹال دیا تھا ،اپنے مشرف تو رانی مکھرجی کے ساتھ تنظیم سازی کرنا چاہتے تھے جسکا برملا اظہار بھی اکثر کرتے پائے گئے اور غالبا” دورہ انڈیا کے دوران تنظیم سازی کا موقع بھی ملا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے بھی تنظیم سازی کا شوق بدرجہ ا±تم پورا کیا اسحاق ڈار نے تو ایک ہی وقت میں دو دو تنظیم سازیوں کی کوشش کی ایک کا ہرجانہ ایک ارب حق مہر کی صورت میں ادا کرنا پڑا اور دوسری گم گشتہ راہوں کا شکار ہو گئیں دنیا کے بہترین آل راو¿نڈر عمران خان نے تو تنظیم سازی میں بھی آل راو¿نڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب جا کر کہیں سکون ملا کہ زندگی میں جب بھی تنظیم سازی کرو یہ بات ذہن میں رکھو کہ تنظیم سازی قدرت نے ہر ایک بندے کی شرست میں رکھ دی ہے اب آپ پر ہے کہ ایسی تنظیم سازی کرنی ہے کہ جیسی طلال چوہدری نے کی تھی اور ہڈیاں تڑوائیں کہ سنت رسول پوری کرنے کے لیے تنظیم سازی کرنی ہے کالج یونیورسٹی میں راقم نے بھی اکثر تنظیم سازی کی لیکن بھائیوں جماعتیوں کی مار سے محفوظ رہا اور جس نیک مقصد کے لیے تنظیم سازی کی الحمدللّٰہ وہ مقصد پورا بھی کیا مطلب نکاح مسنونہ اگر تو اپنے آپ کو روک سکتے ہیں اور کچھ بن کے تنظیم سازی کر لیں تو بھلا ہو گا ورنہ جتنی جلدی ہو سکے کامیاب تنظیم سازی کریں اور حق حلال سے کہ اس بارے رسول مقبول کا ارشاد ہے کہ” نکاح میری سنت ہے اور فرمایا کہ جو میری سنت کو نہ اپنائے وہ ہم میں سے نہیں”
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here