ڈالر کی قدر میں تنزلی شروع، بڑی کمی متوقع

0
108

کراچی:

ڈالر کی دوبارہ بڑھتی ہوئی قیمت دوبارہ تنزلی کا شکار ہوگئی جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث درآمدی شعبوں کی ڈالر کی دھڑا دھڑ خریداری سرگرمیاں رکنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 160روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مزید 81پیسے کی کمی سے 159روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 80پیسے کی کمی سے 159روپے 80پیسے پر بند ہوئی۔

 

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہناتھاکہ گزشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پاکستان سمیت دنیابھرمیں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ محدود ہونے کے خدشات پر مختلف درآمدی شعبوں نے وسیع پیمانے پر درآمدی ایل سیاں کھولیں جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا

ان کا کہنا تھا کہ  تاہم اب درآمدی شعبوں کی طلب تھم گئی ہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے جس سے توقع ہے ڈالر کی قدر 157روپے کی سطح پر آجائے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here