سیمنٹ سیکٹر کی نمو کا سلسلہ نومبر میں قائم نہ رہ سکا

0
127

کراچی:

سیمنٹ سیکٹر کی نمو کا سلسلہ نومبر میں قائم نہ رہ سکا رواں مالی سال ستمبر اور اکتوبر میں دوہرے ہندسوں میں نمو کے بعد نومبر 2020 کے مہینے میں پاکستان کی سیمنٹ سیکٹر کی نمو کی شرح 4.19فیصد رہی جو رواں مالی سال کسی بھی ایک مہینے میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ کی پست ترین شرح ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.508ملین ٹن رہی جو نومبر 2019میں ریکارڈ کی جانے والی 4.327ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 4.19فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے تاہم نومبر 2020کی فروخت رواں سال اکتوبر میں ہونے والی 5.735ملین ٹن اور ستمبر میں ہونے والی 5.225 ملین ٹن فروخت سے کم رہی۔

سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی کھپت کے لحاظ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں شرح نمو میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here