ڈالر کی بعد سونے کی قیمت میں بھی ناقابل یقین کمی

0
541

کراچی:

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں  فی تولہ 800 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 5 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا، اور گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا تاہم آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کی کمی سے 153 روپے کی سطح پر آگئی اور حیرت انگیز طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری مندی کا رجحان بھی ختم  ہوگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں ڈالر کی قدرکم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام بھی گھٹ گئے ہیں اور بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی ناقابل یقین کمی واقع ہوئی ہے۔

 

بین لاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،  راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 71 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 61 ہزار 128 روپے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here