حیدرآباد دکن:
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلمان کانسٹیبل شیخ ارشد نے 58 سالہ ہندو خاتون کو اپنی پیٹھ پر لاد کر دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرتے ہوئے 6 کلومیٹر دور اسپتال منتقل کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی مشہور پہاڑی پر واقع ترمولا مندر میں ایک خاتون کی حالت بگڑ گئی اور خاتون کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے کوئی ایمبولینس موجود نہیں تھی۔
اس موقع پر مسلم کانسٹیبل شیخ ارشد نے 52 سالہ خاتون کو پیٹھ پر لاد کر پہاڑی گھاٹیوں سے دشوار گزار راستوں کو عبور کیا اور 6 کلومیٹر دور اسپتال پہنچایا جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب مسلم کانسٹیبل شیخ رشید نے کسی ہندو خاتون کی مدد کی ہو، اس سے قبل بھی ایک خاتون پجاری کو میڈیکل ایمرجنسی پر ارشد شیخ ہی نے اپنے کندھے پر بٹھا کر گھاٹیوں کے دشوار گزار راستوں سے اسپتال پہنچایا تھا۔