2021ء ہیپی نیو ائیر اور کچھ سیاسی فکر!!!

0
197
سردار محمد نصراللہ

 

سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! آئیں اپنے رَب کے حضور ہاتھ ا±ٹھائیں کہ 2021ءکا نیا سال نو بنی انسانیت کے لئے خوشیوں کا سال ہو ترقی کا سال ہو اور اس بلائے ناگہانی کرونا سے محفوظ فرما کہ اب ہم متحمل نہیں ہو سکتے اپنے عزیز و اقارب سے بچھڑنے کے کہ توبہ توبہ 2020 پوری دنیا کے لئے عذاب الٰہی تھا کیسے کیسے پیارے منوں مٹی تلے رزقِ خاک ہوئے۔ اے میرے رب میرے ملک میری مٹی پاکستان پر خصوصی رحمت فرما ا±س کو گدھوں را، سی آئی اے، موساد ، ایم سیکس اور سیاسی چماروں نواز شریف، آصف زرداری ، فضل الرحمان اور چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ فرما اور ہر اس نادیدہ ہاتھ سے بچا جو میرے پاکستان کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اے میرے رب “توڑ ا±س دستِ جفا کیش کو یارب ، جس نے روحِ آزادیِ کشمیر کو پامال کیا ہے۔ بس ہماری کوتاہیوں کو معاف فرما معاف فرما۔ قارئین وطن ! میاں فرخ بل گیٹس اور نواب زادہ میاں ذاکر نسیم کے ساتھ ہم نے بھی ۲۰۲۰ کے سورج کے غروب ہونے کو مزید دوستوں کے ساتھ مل کر کھانے پینے کو خوب انجوائے کیا اور سب سے اچھا کام ۲۰۲۰ نے اپنے اختتام پر یہ کیا کہ امریکہ میں ہمارے بچھڑے ہوئے رہنمائی کرتب سے آشنا دوست ڈاکٹر فہیم بٹ صاحب سے ملاقات ہوئی بٹ صاحب اور خادم نے فسطاءحکومتوں کے رہنماو¿ں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف جیسوں کے خلاف کام کیا آج ڈاکٹر صاحب لاہور میں ہزاروں غریبوں کی مسیحائی فرما رہے ہیں اے ربی ان کو خدمتِ غریباں کی مزید اسطاعت فرما آمین۔ قارئین وطن! نیو یارک میں آباد ہمارے اہلِ خانہ اور دوستوں نے تو کرونا کے خوف سے گھروں میں بیٹھ کر نیو ائیر منایا ٹائم اسکو ائیر پر جہاں لاکھوں مرد و زن جمع ہو کر نئے سال کا بال ڈراپ دیکھنے جاتے تھے گھروں میں دبکے ٹی وی پر اس بار اس کے گرنے کا تماشہ دیکھا لیکن زندہ دلانِ لاہور نے تو کرونا کے خوف کو پسِ پشت ڈال کر نہ صرف گھروں کو رونقِ شور شرابہ سے بھرا بلکہ لاہور کی ہر سڑک کو لڑکوں لڑکیوں بچوں بڑھے بوڑھوں نے تو ہیپی نیو ائیر کے نعروں سے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا نہ کئی بھوک نظر آئی نہ غربت نظر آئی نہ کسی کو آٹا چوروں کی فکر نہ چینی چوروں کی نہ دوائیوں کی قیمت بڑھانے والوں کی نہ کسی کو گیس کا رونا روتے دیکھا بس ان کے دلوں میں نئے سال کا ہنگامہ برپا تھا۔ ہم نے بھی اس منظر اور ہنگامہ کو خوب انجوائے کیا۔
قارئین وطن ! مزہ تو اس وقت آیا جب پی ڈی ایم کے غبارے کو آصف زرداری کے خونی پنجوں نے پھاڑنا شروع کیا اس نے ایسے عقابی قلابازیاں دکھائیں کے لنڈن میں بیٹھے ہوئے بیرونی گدھوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے میر جعفری سرکار نواز شریف ، فضل الرحمان سربرائے شیطاناں اور میر جعفری بیٹی مریم صفدر کے سیاسی خوابوں کو ایسا چکنا چور کر دیا کہ سنیما کے ٹکٹ بلیکیا سیاست کا کنگ بن کر ابھرا آج حکومتی کاپرداز اور ہر طبقہ فکر کے لوگ آصف زرداری کو شاباش دئیے بغیر نہیں رہ سکے کہ اپنے ہی ٹولہ کی ہوا نکال دی سنجیدہ سیاسی سوج بوج رکھنے والے اس سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ زرداری کی یہ قلابازی اپنی سازشی فطرت کی اخطراح ہے یا کسی بڑے گھر کے اشارے کی مرحونِ منت ہے۔ لیکن جو بھی ہے آغا حشر کا ڈرامہ خوب دکھایا۔
قارئین وطن! ابھی قوم آصفی ڈرامہ سے محظوظ ہو رہی تھی کہ نیب نے ایک خائین کرپٹ خواجہ صفدر کو گرفتار کر کے نیا بم شیل گرایا لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اس کی گرفتاری کو حامد میر جیسے اینکر اور اسی کماش کے اور بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں یہ لوگ کیسے اپنے پیغمری پیشہ کی توہین کر رہے ہیں کہ ایک چور جس کے اثاثہ جات اس کی آمدنی سے منوں کے حساب سے زیادہ ہے جس کا وہ کوئی ریکارڈ پیش کرنے سے قاصر ہے اب ایسے شخص کی جائیز گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے والوں پر لعنت ہے۔ مملکتِ پاکستان کی سیاست کا یہ رنگ نرالا ہے کہ قوم کو لوٹنے والوں کو زندہ باد بھی کہتے ہیں ان کے گلوں میں ہار بھی ڈالتے ہیں اور سیاسی سیاسی کہ کر ان کے اربوں کی چوریوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں میری چھوٹی سی نظروں نے جن سیاست دانوں کو دیکھا ہے وہ بلکل ایسے نہ تھے ا±ن لوگوں نے جمہوریت غربت و افلاس کی دوری اور ملک کی سلامتی کے لئے کام کیا اور حضرت قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لئے کام کیا، آخر میں پوری قوم اور دنیا کے طول و عرض پر پھیلے دوستوں کو نیا سال مبارک۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here