شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن
اس وقت پوری دنیا میں کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ حکومتوں کےخلاف ہو رہا ہے جس نے تمام قوموں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ جس طرح کورونا جیسی بیماری نے تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اسی طرح امریکہ، انڈیا، پاکستان میں جو حکومت کےخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور ہر طرف ہنگامے ہی ہنگامے ہو رہے ہیں امریکہ میں اس کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ واشنگٹن میں جہاں کے لوگ قانون کا احترام کرنے والے سمجھے جاتے ہیں وائٹ ہاﺅس پر حملہ جس نے امریکہ کی جمہوریت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور موجودہ صدر ٹرمپ اپنی حرکتوں کیو جہ سے الیکشن بھی ہار گئے لیکن جانے کو تیار نہیں اور ہر وہ حربہ استعمال کر رہے ہیں کہ کسی طرح وہ امریکہ کے صدر بنے رہےں جبکہ ان کیلئے نوشتہ¿ دیوار لکھا جا چکا ہے اور ان پر پانچ لوگوں کے قتل کا الزام بھی لگ چکا ہے جو اس واقع میں مارے گئے کس طرح ری پبلکن پارٹی نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار دی ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گئی ہے۔ اور اب صدر ٹرمپ نے حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے لگتا تو یوں ہے، حلف برداری سے پہلے ہی ان کو گرفتار کر لیا جائےگا، یا ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی ان کو عہدے سے سبکدوش کر دیا جائےگا، کینکہ صدر ٹرمپ نے امریکہ کا وقار پوری دنیا کے سامنے خراب کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی امریکہ کو کہاں لے کر جائیگی اور پوری دنیا میں اپنا وقار بحال کر پائے گی یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائےگا دوسری طرف انڈیا میں کسانوں نے دھرنا دے رکھا ہے اور اپنے مطالبے منوانے کیلئے سب کچھ بند کر دینا چاہتے ہیں وہاں بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور مودی سرکار کسی طرح ان کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں ہے اور یہی حال پاکستان کا ہے وہاں بھی اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے راگ الاپ رہی ہیں کوئٹہ میں جس طرح شیعہ برادری کےساتھ سلوک ہوا تھا اور دہشتگردوں نے جس بے دردی سے گیارہ لوگوں کو قتل کیا اس نے بھی تمام دنیا میں ایک اضطراب مچا دیا تھا اور وہاں بھی اس واقع پر دھرنا ہوا لیکن حکومتی کوششوں سے اس کو حل کر لیا گیا اور بغیر شرط کے حکومت نے شہداءکے لواحقین کے مطالبات تسلیم کر لئے اور اس طرح پی ڈی ایم کو وہاں بھی منہ کی کھانی پڑی اور عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا حالانکہ تمام قوم کا یہی مطالبہ تھا کہ عمران خان کو وہاں جانا چاہیے تھا مگر شاید اس کے پیچھے کوئی سازش تھی جس کی وجہ سے عمران خان وہاں نہیں گئے لیکن شہداءکی تدفین کے بعد وہاں پہنچ گئے اور یہ قصہ بھی ختم ہو گیا۔ پوری دنیا میں جن میں امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک جہاں اگر ایک گھنٹے کیلئے بجلی چلی جائے تو ایسے مہذب ممالک کے لوگ جو لوٹ مار کرتے ہیں وہ سب کو معلوم ہے لیکن جس قوم کو پوری دنیا جاہل کہتی ہے اس قوم نے جو کچھ کر دکھایا وہ تمام دنیا کو معلوم ہو گیا کہ پاکستانی قوم کتنی مہذب ہے اور پورے پاکستان میں بجلی جانے پر کہیں بھی کوئی لوٹ مار کا واقع پیش نہیں آیا ویسے عام دنوں میں تو واقعات ہوتے رہتے ہیں لوگوں کو لوٹا بھی جاتا ہے لیکن ایسے نازک وقت میں جب ہر جگہ اندھیرا تھا ہماری قوم نے بتا دیا کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں اور وقت آنے پر سب کچھ کرنے کوتیار ہیں میں سیلوٹ کرتا ہوں پاکستانی قوم کو۔
٭٭٭