نئی دہلی:
دورہ آسٹریلیا میں بھارت کے گاؤں کا لڑکا اور رکشہ ڈرائیور کا بیٹا ہیرو بن گئے۔
برسبین میں 32 برس بعد آسٹریلوی حکمرانی کا خاتمہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے محمد سراج کے والد رکشہ ڈرائیور تھے جو نومبر میں ان کی آسٹریلیا میں موجودگی کے دوران انتقال کرگئے، وہ ان کی آخری رسومات بھی شریک نہیں ہوسکے تھے۔
اسی طرح اس سیریز میں ڈیبیو اور آخری ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے واشنگٹن سندر ایک دیہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد نے اپنے ایک کرسچن دوست کے نام پر واشنگٹن کا نام رکھا جو ان کی مالی معاونت کیا کرتا تھا۔