”تھری ایڈیٹس“

0
173
شبیر گُل

شبیر گُل

وائٹ س±پرمیسٹوں کا جن بوتل سے باہر آچکا، الماری میں بند نازی ازم باہر نکل آیا ہے۔ وائٹ س±پرمیسٹ اور نیو نازی نے امن کو روک دیا ہے۔ کیپیٹل ہل پر ائیرپورٹس کی طرز کا چیک پوائنٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر بوتھ بنایا گیا ہے، اطراف میں پچیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔ کیپیٹل ہل،کابل،شام اور مصر کے صدارتی محلات کا منظر نامہ پیش کر رہا ہے،جوبائیڈن کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔ Riots نائب صد مائیک پینس اور اسپیکر نینسی پلوسی کو پھانسی کے نعرے لگا رہے تھے۔ انکے ہاتھوں میں ہینڈ سینیٹائز تھے۔ یعنی یہ لوگ ارکان کانگریس کو باندھنا چاہتے تھے۔ کھڑکیاں، دروازے، شیشے توڑ کر سینٹ اور کیپیٹل ہل کی بلڈنگ پر قبضہ کرکے چار گھنٹے تک پورے علاقہ کا کنڑول سنبھال رکھا تھا اگر یہی کام مسلمان کرتے تو انہیں دہشت گرد قرار دے کر گولیوں سے بھون دیا جاتا۔امریکہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور ہنگاموں کا شدید خطرہ ہے۔ ٹرمپ کے فالورز اسلحہ سے لیس کسی بڑے فساد کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ جوبائیڈن کی حلف برداری کی سکیورٹی کے لئے پینتیس ہزار نیشنل گارڈز نے کیپٹل کو گھیرے رکھا ہے۔ جو امریکن ڈیموکریسی کے لئے ڈراو¿نا خواب ہے۔ امریکہ نے جس ڈیموکریسی کی بنیاد مسلم دنیا ور دوسرے ممالک میں رکھی تھی آج ویسی ہی اندرونی صورتحال کاسامنا ہے۔ فاشزم کی بنیاد امریکہ دنیا کی جمہوریتوں کی اکھاڑ پچھاڑ کرتا رہا ۔ آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ سینٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش ہوتے ہی نیونازی اور وائٹ س±پرمیسٹ تحریک شروع کر سکتے ہیں۔ عقل حیران ہے کہ جس قوم نے انسانیت کو اخلاقیات اور جمہوریت کا سبق پڑھایا، وہ غیر تہذیب اور غیر متمدن نظر آرہی ہے،جمہوری ٹالرنس کا فقدان نظر آرہا ہے، کانگرس اور سینٹ حملہ میں جولیانی، ڈان جونئیر اور ٹرمپ براہ راست ذمہ دار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے روڈی جولیانی کی لیگل فیس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ پر چھ جنوری کیپیٹل پر حملہ کے لئے اور بغاوت پر ا±کسانے کا کریمنل کیس بن سکتا ہے، kkk کے ممبر صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ ریپبلکن ارکان سے ناراض ہیں کہ انکا کسی نے ساتھ نہیں دیا جن لوگوں نے ٹرمپ کا ساتھ دیا ہے کل وہ بھی پچھتائیں گے، اپنی حیثیت واضح نہیں کر پائیں گے ۔وائٹ ہاو¿س گھوسٹ ہاو¿س نظر آرہا ہے مظاہرین نائب صدر مائیک پینس اور اسپیکر نینسی پلوسی کوقتل کرنا چاہتے تھے۔ سی این این نے ایف بی آئی کے سے حوالہ سے بتایا ہے کہ نیو نازی گروپ کو فرانس سے پچاس ملین ڈالرز ،ہنگاموں کو سپورٹ کرنے کے لئے جیت گئے۔ ٹرمپ کے حمایتی اور سپورٹرز فوجی اور پولیس کے آفیسرز ہیں جنہوں نے عراق،افغانستان ،لیبیا میں بچوں سمیت لاکھوں مسلمانوں کا خون کیا ہے ۔ انکی آنکھوں میں خون ہے،یہ فاشسٹ درندے اسلحہ چلانے کی مہارت رکھتے ہیں،آج یہی درندے امریکہ کے اندرونی حالات میں بگاڑ کے ذمہ دار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کو کیپیٹل ہل پر حملہ کے لئے ا±کسایا، صدر ٹرمپ بھی مظاہرین کے ساتھ کیپیٹل ہل جانا چاہتے تھے مگر سیکرٹ سروس ایجنٹوں نے انہیں منع کردیا۔جس وقت سینٹ کاجوائنٹ سیشن جوبائیڈن کی صدارت کا باقائدہ اعلان کررہا تھا۔ ا±سوقت نائب صدر الیکٹورل کالج کی سربراہی کر رہے تھے۔
سینٹرز، کانگریس کے نمائندگان،لیجسلیٹرز کی موجودگی میں فاشسٹ حملہ آورز نائب صدر اور اسپیکر نینسی پلوسی کو ڈھونڈ رہے تھے۔ جو انہیں قتل کرنا چاہتے تھے۔ واشنگٹن اٹارنی جنرل نے تین سو کیس اوپن کئے ہیں۔ ایف بی آئی کو حاضر پولیس اور آرمی کے آفیسرز کی تلاش ہے جنہوں نے چھ جنوری کو کیپٹل ہل حملہ میں شرکت کی تھی۔ ریپبلکن ممبرز آف کانگرس جنہوں نے مظاہروں کو سپورٹ کیا۔ انکے خلاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہاہے۔ ٹرانزیشن آف پاور کو پیس فل± بنانے کے لئے نیشنل گارڈز اور ملٹری فورسز کو deploy کیا گیا ہے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار ٹرانزیشن کے پرنسپل وایلیٹ کئے گئے ہیں۔
ری پبلیکن لاءمیکرز کو ہزیمت کاسامنا ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو حملہ سے پہلے کیپیٹل ہل کا ٹور کروایا تھا۔ پولیٹیکل ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن پر اندر سے حملہ ہوسکتا ہے،انکا کہنا ہے کہ اندرا گاندی اور انور سادات پر حملہ کی طرح کوئی سکیورٹی گارڈ جوبائیڈن پر حملہ آور نہ ہو اسی لئے تمام سیکورٹی آفیسرز کا بیک گراو¿نڈ چیک کیا جارہا ہے ،گرفتارحملہ آورز کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر کی ہدایات پرعمل کیا تھا۔ایف بی آئی کو کیپٹل ہل حملہ میں ملوث پینسلوانیا کی ا±س عورت کی تلاش ہے جس نے اسپیکر نینسی پلوسی کا لیپ ٹاپ رشیا شپ کیاہے۔ 6 جنوری کے حملہ میں گرفتار ہونے والے ایک شخص نے ایف بی آئی کو یہ بات بتائی ہے۔
ماضی میں کریمنل ایکٹوٹیز میں ملوث ٹرمپ کے دوست مائیک فلین ،راجر سٹون،سٹیو بینن،اس وائلنس کے پیچھے تھے جن کو پہلے ہی پارڈن(معاف ) کیا جاچکا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ صدر آخری گھنٹوں میں اپنی فیملی سمیت سو لوگوں کو پارڈن(معاف) کر سکتے ہیں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں۔ ٹرمپ نے ہارنے کے بعد رزلٹ ماننے سے انکار کیا
،اب ٹرمپ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ رخصت ہونا چاہتے ہیں، ریڈ کار پٹ ،اکیس توپوں کی سلامی اور فوجی سلیوٹ کے ساتھ وائٹ ہاو¿س چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہ آج 20 جنوری کو جوبائیڈن 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔تقریب کو مختصر رکھا گیا ہے۔ میموریل پارک کو دو لاکھ امریکن جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ اطراف میں ہزاروں سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ریزرو فورس کے دستے بھی قریب ہی دستیاب ہوں گے جن میں یو ایس آرمی ،نیشنل گارڈز،اسپیشل سیکرٹ سروسز کے آفیسرز ،بم ڈسپوزل سکواڈ یونٹس،sniff dogs ,اسپیشل ائیر کور موجود ھوگا۔قریب کی تمام بلڈنگز کی مانیٹرنگ اور سیکورٹی ف±ول پروف بنادی گئی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو،جوبائیڈن سیکورٹی تھریٹس کی وجہ سے جہاز سے واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وکٹوریہ سیکرٹ کی مالک پٹریسیالینج 1997 میں پاکستان گئی تو واپس امریکہ آکر کہا کہ پاکستان کے ہر کونے میں فوجی مورچے لگائے بیٹھے ہیں،حالات اسرائیل سے زیادہ خوفناک نظرآتے ہیںلیکن آج جب واشنگٹن کی طرف م±ڑ کر دیکھتاہوں تو ہر طرف فوجی مورچے لگائے نظر آتے ہیں۔
اللہ کی شان ہے کہ مسلمانوں کو تباہ وبرباد کرنے والے آئندہ بھگتنے والے ہیں ،ٹرمپ کے جن حمایتیوں نے واشنگٹن کیپیٹل ہل ، کانگرس اور سینٹ پر حملہ کیا ا±ن کو ایف بی آئی کیمروں کی مدد سے چ±ن چ±ن کر گرفتار کر رہی ہے ،ان فاشسٹوں کی گرفتاری ضروری ہے۔ قانون سے کھیلنے والے مجرموں کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔ خاص طور پر ا±ن آفیشلز کو جنہوں نے حملہ کرنے میں مدد دی۔ نیویارک کے مئیر نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ تمام کنٹریکٹ کینسل کر دئیے ہیں۔ جو ٹرمپ فاو¿نڈیشن کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ ان حالات میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کو منظم اور محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here