کراچی:
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا، حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کے کیے ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کی جب کہ پہلی اننگ میں مشکل حالات میں ہمارے بیٹسمین اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کامیاب رہے، خاص طور فواد عالم اور اظہرعلی نے وکٹ پر رنز بناکر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں محدود کرنے والے اسپنرز نعمان علی اور یاسر شاہ نے پاکستان کو جیت کے نزدیک پہنچایا، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر گیندیں کرائیں اور عمدہ بولنگ کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کوائنٹن ڈی کک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی، ہم دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، پہلی اننگ میں ماری بیٹنگ کی ناکامی کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ ہاتھ سے نکلا، پاکستانی بولرز نے مسلسل بہترین بولنگ کرکے ہماری ٹیم کو دباؤ میں رکھا،ہمارے بیٹسمیںن ذمہ داری ادا نہ کر سکے اور ناکامی مقدر بنی۔