کرونا وائرس کے بعد!!!

0
426
کوثر جاوید
کوثر جاوید

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،گزشتہ ڈیڑھ سال میں معمولات زندگی درہم برہم ہوئے۔تعلیمی اداروں سے لیکر حکومتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں یا تو اپنے ملازمین کو فارغ کرنے میں مصروف رہا یا آن لائن کام کرنے کو ترجیح دی ، امریکہ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرین ہوئے ،چھ لاکھ سے زائد اموات اور کروڑوں متاثر ہوئے۔کثیر تعداد میں صحتیاب بھی ہوئے جس انداز میں ٹرمپ انتظامیہ اور بائیڈن انتظامیہ نے امریکی عوام بلاامتیاز رنگ پسند خدمت کی گھر بیٹھے لوگوں کو رقوم دیںجس سے پورے امریکہ میں شہریوں کو روزمرہ زندگی میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ٹرمپ اور بائیڈن سیاست کے باوجود عوام کو محفوظ رکھنے اور سہولتیں لے جانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ویکسین کی ہنگامی صورت حال میں تیار مکمل کروائی۔اب امریکہ میں اسی فیصد عوام کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیںجس سے شہریوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھروں کی قسطوں اور کرایہ داروں کے کرایوں ادائیگی ضروری نہ تھی۔جس سے شہریوں کے گھر اور کرایہ کی رہائشیں محفوظ رہیں، اب جون2021شروع ہوچکا ہے۔گورنر ورجینیا نے28مئی سے تمام معمولات زندگی بحال کر دیئے۔اسی طرح دیگر ریاستوں میں جس ویکسین لگوانے والے شہریوں کو سوشل فاصلے اور ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی۔ہوٹلوں میں ریسٹورنٹس میں فلCPACITYکر دی گئی۔یوں اسی فیصد معمولات زندگی اور کاروبار بحال ہوچکے ہیں۔کرونا وائریس جہاں تباہی اور مشکلات اور وہاں بہت سے پیغام دے گیا۔جن پر یہی غور کرنے کی ضرورت ہے سب سے بڑا پیغام یہ ہے اپنی زندگی اور صحت کے قدر کریں۔اور کوئی معلوم نہیں کس وقت آپ بیمار ہو جائیں۔اور وقت آخر آجائے اپنی بھی حفاظت کریں اور دوسروں کو محفوظ رکھنے میں مدد کریں۔سب سے بڑا پیغام لاک ڈائون کو محسوس کرنا ہے۔جس طرح کشمیر میں انڈین فورسز اور حکومت مسلمانوں کی زندگی عذاب کی ہے۔کروڑ سے زیادہ لوگوں کو گزشتہ پانچ سال سے لاک ڈائون کی حالت میں رکھا ہے۔فلسطینیوں کو حسب علاقوں میں محصور رکھا ہے۔بڑی طاقتوں اور بڑے لوگوں کے لئے لاک ڈائون محسوس کرنے کا بہترین موقع تھا۔افراتفری میں کمی ہوئی دیگر بیماریوں میں کمی میں ہوئی حادثات میں کمی ہوئی۔فضائی آلودگی کم ہوئی لوگوں کو گھروں میں رہ کر اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔اب حالات جب معمول پر ہیں۔ان حالات میں ہمیں سبق سیکھ کر اپنے معمولات کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔جو لوگ بے روزگاری الائونس لے رہے اور کام کرنے کے اہل میں سن کر فوراً اپنے اپنے کاموں کو شروع کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی حکومت کی عظیم جدوجہد کو سراہتے ہوئے اس عظیم ملک میں ان کی مزید ترقی میں زورشوروں سے اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک تمام دنیا کے لوگوں کو وبائوں اور بیماریوں تنگدستیوں سے محفوظ رکھے اور انڈیا اور اسرائیل کو لوگوں کے حقوق بحال کرکے آزادی سے زندگی گزارنے کا موقع دیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here