حضرت علی رضی اللہ عنہ

0
463
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کو سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے اور بکرا عید مبارک ہو جب تک آپ قربانی کا گوشت پکائیں اور کھائیں اس عظیم موقع پر آج کچھ روشنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شخصیت پر ڈالی جائے اور وہ فضائل بھی بیان کیے جائیں جو عمومی پر تذکرہ نہیں ہوتے !!
حضرت علی ابن ابی طالب کے فضائل کو سمجھنا عام انسان کے بس کی بات نہیں تخلیق کائنات سے لیکر آج تک خداوند متعال اورختمی مرتبت کے علاوہ کوئی بھی علی کو نہیں سمجھ پایا اور قیامت تک علی ابن ابی طالب کے فضائل کا شمار کوئی نہیں کر سکتا، اسیلئے رسول اکرم فرماتے ہیں۔
اگر دنیا کے سمندر سیاہی بن جائیں اور درخت قلم بن جائیں اور اس میں رہنے والے اس کو لکھنے بیٹھ جائیں تب بھی فضائل علی ابن ابی طالب کے دسویں جز کو بھی شمار نہیں کرسکتے ( شیخ صدوق) مسلمان شیعہ و سنی علماء غیر مسلم تمام علی ابن ابی طالب کے کمالات علم اور شجاعت کے قصیدے پڑھتے ہوئے نظر آتے ہیںاسی طرح عالم اہلسنت محمد ابن ادریس شافعی لکھتے ہیں میں اس شخص کے بارے میں کیا کہوں جن کے چاہنے والوں نے علی کے فضائل خوف کی وجہ سے چھپائے اور دشمنوں نے حسدکی وجہ سے چھپائے لیکن پھر بھی جو لوگوں میں فضائل مشہور ہوئے ان سے بھی زمین و آسمان بھر گئے۔ ان باتوں کو مقدمہ کے طور پر زکر کیا ہے تاکہ موضوع قارئین کیلئے مزید روشن ہو جائے ،علی ابن ابی طالب کی تخلیق ان کے نور کاخلق ہونا اس کائنات کی تخلیق سے ہزاروں سال پہلے ہے، یہ بات فریقین کے نزدیک مسلم ہے۔ حضر ت آدم سے لیکر خاتم المرسلین تک علی ابن ابی طالب کی تمام انبیاء سے مماثلت ہے یہی زکر کرنا ہے جسکی ابتداء ایک حدیث میں ہے رسول اکرم ۖارشاد فرماتے ہیں۔
جو اسرافیل کو انکی ہیبت میں دیکھنا چاہتا ہو میکائیل کو انکے رتبے و منزلت میں دیکھنا چاہتا ہو جبر آئیل کو انکی عظمت و جلالت میںدیکھنا چاہتاہو جو آدم کو انکے تسلیم میں دیکھنا چاہتا ہو نوح کو حسن عمل میں دیکھنا چاہتا ہو ابراہیم کو انکی خلوت میں دیکھنا چاہتا ہوجو یعقوب کو انکے حزن میں دیکھنا چاہتا ہو یوسف کو انکے جمال میں دیکھنا چاہتا ہو اور جو موسی کو انکی مناجات میں دیکھنا چاہتا ہوایوب کو ان کے صبر میں یحیٰ کو انکے زہد میں عیسیٰ کو انکی روش و کردار میں اور یونس کو انکے ورد میں دیکھنا چاھتا ہو اور محمد کوانکے جسم اور اخلاق میں دیکھنا چاھتا ہے وہ علی ابن ابی طالب کو دیکھے پھر فرماتے ہیں کہ علی میں نوے فضائل انبیاء ہیں جو اللہ نے کسی اور میں جمع نہیں کئے ، کچھ انبیاء اور حضرت امیر المومنین کی مشترکہ صفات علی و آدم : اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو اسماء سکھائے جس طرح قرآن میں ہے اور خدا نے آدم کو تمام اسماء کی تعلیم دی ( سورت بقرت آیت ١٣) اسی طرح رسول اللہ نے جناب علی رضی اللہ عنہ کیلئے فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہیں اور متعدد روایات میں ذکر ہے کہ علی کے پاس تمام اسم اعظم ہیں اسکے علاوہ حضرت آدم اور حضرت علی زمین پر خلفاء اللہ ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here