ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ وقار یونس کو بھی ہضم نہ ہوا

0
342

لاہور:

پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلہ وقار یونس کو بھی ہضم نہ ہوا۔

بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے پرحیرت کا اظہارکرتے ہوئے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم میں 2 اسپنرز شامل کرنے کا مقصد ہوتا ہے کہ دوسری اننگزمیں حریف کیلیے مشکلات پیدا کی جاسکیں لیکن اس کے باوجود کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کو ترجیح کیوں نہیں دی؟

آئی سی سی کیلیے اپنے کالم میں انھوں نے لکھا کہ پہلے بولنگ کا فیصلہ کرہی لیا گیا تھا تو بھارتی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے کا موقع کیوں فراہم کیا گیا؟ بولرزکی غیرمستقل مزاجی کی وجہ سے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو رنز بنانے کیلیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔ انھوں نے صرف خراب گیندوں کا انتظارکیا اور رنز بٹورے، محمد عامر انگلش کنڈیشنزکوسمجھتے ہوئے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنے میں کامیاب ہوئے، ان کے سوا کسی بولر میں دم خم نظر نہیں آیا، سیمی فائنل تک رسائی کی موہوم سی امید باقی ہے، محمد حسنین جیسے برق رفتار پیسر کو آزمانا پاکستان ٹیم کے فائدے میں ہوگا۔

 

وقار یونس نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے مزاج اور فٹنس میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، بھارتی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو اپنے رول کا اندازہ ہے، صرف ٹیلنٹ کے بھروسے میچ جیتنے کا زمانہ گزر گیا،گرین شرٹس کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر محنت کرتے ہوئے اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here