الحمد للہ نومبر19بروز جمعتہ المبارک لاہور پہنچ گیا تھا۔اور نومبر20بروز ہفتہ عظیم الشان کانفرنس بسلسلہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد برائے حفاظ کرام جامع مسجد کھجور والی یونین پارک سمن آباد میں منعقد ہوئی۔مدرسہ ہجویریہ تعلیم القرآن1990ء میں جناب استاد القراء والحفاظ حافظ محمد اکرم فیضی مدنی صاحب نے میری سرپرستی میں قائم کیا تھا۔الحمد للہ سیکڑوں حفظ قرآن کے بعد مختلف ممالک میں اللہ پاک کے پاک کلام کی تلاوت سے مستفید فرما رہے ہیں۔جس میں المدنی مسجد نیویارک کے موجودہ خطیب جناب حافظ عتیق الرحمن مفتی صاحب جوکہ نہ صرف تراویح میں قرآن پاک سے مخلوق خدا کو مستفید فرما رہے ہیں۔بلکہ خطابت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔میرے دو پوتے حافظ شہریار مفتی اور حافظ شاہ میر مفتی بھی حفظ قرآن کے بعد امریکہ کی مختلف مساجد میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔میرانوالہ حافظ انیس عابد بھی حفظ کرکے امریکہ چلے آئے میرے چار بچوں نے جس جگہ قرآن پاک سنایا ہے۔مخلوق خدا مجھے اور حافظ محمد اکرم فیضی مدنی کو دعا دیتے ہیں۔تجوید وقرآت کی رعائیت کرتے ہوئے قرآن پاک تراویح میں پڑھنا معنی دارد یہ صرف حفاظ کرام ہی سمجھ سکتے ہیں۔اس مرتبہ اصلی جاپانی بچوں نے قرآن پاک کے حفظ سعادت حاصل کی ان کی قرآت بھی لاجواب ہے۔انشاء اللہ واپس جاپان جاکر مزید جاپانی خاندانوں میں قرآن پاک کا شعور بیدار کریں گے ،کانفرنس میں علماء کرام نے قرآن کی عظمت اور عظمت صاحب قرآن کی عظمت کو بیان کرکے لوگوں میں شعور بیدار کیا ،خطاب کرنے والوں میں انجمن اساتذہ پاکستان کے روح رواں جناب علامہ محمد قاسم علوی صاحب اور حضرت علامہ واعظ شیریں بیان جناب عبدالعزیز ضیاء صاحب اور نوجوانوں مقرر حافظ قرآن پیر طریقت جناب محمد شفیق الرحمان چشتی صاحب اور کہروڑپکا سے تشریف لائے ہوئے مقرر جناب پیر سید زوار حسین شاہ بخاری صاحب شامل ہیں۔اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے قاری محمد تاج علوی المکنی اور اوکاڑہ سے تشریف لائے ہوئے قاری مظفر علی کھرل نے تلاوت کی سعادت حاصل کی نعت شریف کے لئے امریکہ سے تشریف لائے ہوئے جناب ضیاء الرحمن مفتی صاحب اور جناب عبدالسلام صاحب سعادت حاصل کی۔21 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور اسناد تقسیم کی گئی، لنگر شریف کا وسیع انتظام تھا ،حاجی بابا ہاشم علی نے بڑی تن دہی لنگر بنوایااور تقسیم کیا یاد رہے کہ اس مدرسہ کے لئے چندہ اکٹھا نہیں جاتا۔یہ سب کچھ اللہ واسطے یہ عاجز اور جناب قاری محمد اکرم فیضی مدنی صاحب کرتے ہیں۔آخر میں صاحب حیدر جناب علامہ شیخ الحدیث استاد العلماء پروفیسر محمد بدرالزمان قادری رضوی نے صدارتی خطبہ دیااور مایہ ناز عالم دین علامہ عطا محمد گولڑوی چشتی صاحب نے دعا کرائی۔رابطہ کے لئے نمبر0321-401-5085
اور وٹ ایپس نمبر1917-655-4433۔