اندرونی دشمن!!!

0
127
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

پاکستان کے اندرونی دشمن اپنی پوری قوت کے ساتھ پاکستان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک طرف مذہبی طور پر غلط فہمیاں پھیلانے کے لئے غامدی اور مرزا انجینئر کی خدمات حاصل کی جاچکی ہے اور وہ پوری قوت کے ساتھ افتراق وانتشار پھیلا رہے ہیں۔ایک دن میرزا انجینئر بھونک رہا تھا کہ میں نے اسلامی دنیا میں اتنے ڈینٹ(رخنے)ڈال دیئے ہیں کہ ان کو ٹھیک کرتے کرتے عمر گزر جائے گی ، دوسری طرف قادیانی اپنا پرانا حساب چکتا کرنے کے لئے کبھی تحریک لبیک کا ،کبھی سیاہ صحابہ کا، کبھی جیش محمدی کا روپ دھار کر کارروائیاں کر رہا ہے اور لبرل اس موقع کا پورا فائدہ اٹھا کر خوب حاشیہ آرائیاں کرکے اسلامی دنیا کو کوس رہے ہیں۔مجھے آج صبح ایک صاحب نے کال کی مفتی صاحب یہ تحریک لبیک نے کونسا کام شروع کردیا ہے۔میں نے کہا تحقیق کرلو۔یہ قادیانیوں کا کام ہے۔ٹیلی فون بند کردیا۔حکومتی لوگ چونکہ قادیانیوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔اس لئے وہ کبھی بھی تفتیش(کھرا)قادیانیوں کی طرف نہیں جانے دیں گے۔بلکہ دائیں بائیں گھما کر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیکر چند لوگوں کو سزا سنا دیں گے ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو موت کی سزا سنا دیں اور یوں لوگوں کے زخم پر مرہم رکھ دیا جائیگا۔اے اہل اسلام اے اہل پاکستان ہوش کرو۔اور اپنے اندرونی دشمنوں کو پہچانو بحیثیت مجموعی عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان اندرونی دشمنوں کے نرغے میں ہے۔عالم اسلام کی حکومتی مقتدرہ اپنے اقتدار کی طوالت کے لئے سب کچھ کر گزرنے پر آمادہ ہے۔جدھر بھی نگاہ اُٹھائیں ،ہماری اسلامی حکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں۔اس کی بڑی مثال سعودی عرب ہے جہاں پر نیووژن کے نام پر اسلامی تشخص پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے۔مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔جدیدیت کے نام پر اسلامی شعار کا مذاق اُڑایا جارہا ہے۔چند دن کے امام کعبہ سے حرام کاری، بدقماشی کے اڈوں کو جائز کرایا جارہا ہے۔قمار بازی، جوا خانوں کا افتتاح معزول امام کعبہ عادل الکلبانی کے ہاتھوں کرایا جارہا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کے نیک لوگ آگے بڑھ کر حرمین شریفین کے انتظام وانصرام سعودی عرب سے لے کر اُمت مسلمہ کے نیک لوگوں کے حوالے کریں۔تاکہ اس کی پرانی ساخت و روایات بحال ہوں وگرنہ وقت آرہا ہے کہ آپ کے دائیں یہودی اور بائیں عیسائی تیسرے کلمے کی بجائے کچھ اور ہی بڑ بڑا رہے ہوں گے چونکہ وزٹ ویزے نے ان کے لئے آسانی پیدا کردی ہے کیونکہ وزٹ ویزے میں آپ کا مذہب نہیں پوچھا جاتا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here