توہین اولیاء کرام کا انجام!!!

0
1136
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

اسلام نے انسانوں کو ادب واحترام بڑوں کی تنظیم وتکریم کی تلقین فرمائی ہے۔خاص طور پر اللہ کے نیک بندوں کا احترام پاس ولحاظ رکھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔اولیاء اللہ کی شان میں گستاخی یا بے ادبی دونوں جہان کی سعادت سے محروم کردیتی ہے۔اللہ والوں کی گستاخی اور بے ادبی غضب الٰہی کو دعوت دینا ہے اللہ رب العزت نے دو گناہوں کو سب سے بڑے گناہ قرار دیا ہے۔ایک سود ہے دوسرا اللہ تعالیٰ کے ولیوں سے دشمنی ہے۔حضرت معاذ بن جیل رضی اللہ عنہ کو سرکار جب یمن بھیج رہے تھے۔تو ساتھ چلنے لگے اور ساتھ ساتھ نصحیت بھی فرمانے لگے فرمایا جب تم دوبارہ واپس آئو تو شائید ملاقات نہ ہوسکے۔ان نصحیتوں میں ایک نصحیت یہ تھی۔(من عادیٰ لی ولیاً فقداً ذنتہ باالحرب)جو شخص میرے کسی ولی سے دشمنی رکھے گا۔میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں جو کوئی بھی اللہ کے کسی ولی سے دشمنی رکھے گا۔اس کا مقابلہ براہ راست اللہ رب العزت سے ہے کس میں مالک سے مقابلہ کرنے کی ہمت ہے کسی بزرگ ولی نیک انسان صالح کی بے ادبی کہاں پہنچاتی ہے۔علامہ ابن حجر نے ایک واقعہ نقل کیا ہے۔فرماتے چند طالبعلم ایک اللہ والے سے ملنے گئے۔ابن سقاء نامی ایک طالبعلم نے بزرگ کی بے ادبی کی۔بزرگ نے سب کو دعا دی۔لیکن ابن سقاء سے فرمایا۔میں تجھے جہنم کی آگ میں جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ابن سقاء جھٹکے سے اٹھا۔کہنے لگا بڑا آیا ولی اللہ یہ کہہ کر سب واپس آگئے۔ابن سقاء نے بڑی محنت کی۔کامیاب عالم بن گیا۔بحث ومناظرہ میں کمال حاصل ہوا۔تو قرب وجوار میں سب پر حاوی ہوگیا۔حتی کہ خلیفہ المسلمین کا قرب حاصل ہوگیا۔خلیفہ المسلمین نے سفیر بنا کر بادشاہ روم کے پاس بھیج دیا۔رومی بادشاہ نے اس کی شہرت سن رکھی تھی۔اس نے بڑا دربار منعقد کیا۔تمام مسیحی علماء کو بلایا۔اور مناظرہ کرایا۔ابن سقاء سب پر بھاری ثابت ہوا۔بادشاہ نے سوچا کسی نہ کسی طرح اس کو میں خریدوں اس نے ابن سقاء کو علیحدگی میں بلایا۔اپنی صاحبزادی کو بنا سنوار کر ساتھ لے گیا۔ اور کہا ابن سقاء اگر تو چاہے تو شہزادی سے شادی کرسکتا ہے۔عہدہ بھی ملے گا۔مگر ایک چھوٹی سے شرط ہے ابن سقاء نے کہا کونسی بادشاہ نے کہا عیسائیت قبول کرلو۔شہزادی بھی تمہاری اور عہدہ بھی تمہارا امام ابن حجر لکھتے ہیں اس نے کچھ دیر سوچا پھر عیسائیت قبول کرلی۔شہزادی سے شادی کرلی۔عہدہ بھی حاصل کرلیا۔زمانہ طالب علمی میں ایک اللہ والے کی بے ادبی کی سزا مل گئی۔اور مرتد ہی مرگیا۔تو دوستوں اولیاء اللہ کی توہین سے بچو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here