نجم سیٹھی سی آئی اے کا بلو آئی!!!

0
167
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! ابھی ہفتہ دو گزرے ہوں گے کہ برف باری کا نظارہ دیکھنے لاکھ سے اوپر پرجوش عوام کوہ مری مزہ لوٹنے گئے اور واپسی پر لاشیں اٹھا کر لائے اور ایک نیو یارک میں اپنی کھڑکی کے سامنے بیٹھ کر دو فٹ برف باری کا مزہ لوٹ رہا ہوں بلکل اسی طرح جس طرح پاکستان کو لوٹنے والے مزہ لوٹتے ہیں- اپنے قریبی ساتھی آی پیڈ کو آن کیا تو پتہ چلا کہ حکومت نے مائنارٹی میں ہونے کے باوجود سینٹ سے بھی فنائینس بل پاس کر والیا ہے اور اپوزیشن والے پے در پے سیاسی چپیڑیں کھانے کے باوجود بانسوں کی طرح لمبے نظر آ رہے ہیں میں نے جس چینل کو آن کیا یہی رونا دھونا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور اس کی سرپرستی میں گرفتار لوگوں نے ریاست کی جانب سے آنے والی فون کال پر جیتی ہوئی جنگ ہر وادی یہ بھی ہماری سیاست کا فیشن بن گیا ہے کہ ہر ناکامی ہم نے اسٹیبلشمنٹ کی فون کال پر ڈالنی ہے خیر اپنے سیاسی بچپن سے سیاسی بلوغت تک یہی کچھ دیکھ رہا ہوں اور آئیندہ بھی دیکھتا رہوں گا اور قوم بھی دیکھتی رہے گی –
قارئین وطن! عالمِ بورئیت میں چینل آگے پیچھے کر رہا تو نظر نجم سیٹھی پر پڑی تو سوچا کہ آج اس سی آء اے دانش ور کو بھی سنا جائے اور دیکھیں کہ اس کی چڑیا کیا گل کھلا رہی ہے اور اس کی کو اینکر سیدہ عائیشہ ناز کیا مرچ مصالحہ گھول رہی ہے -میں اپنے پڑھنے والوں کا نجم سیٹھی سے غائبانہ اور بل مشافہ تعارف کر وا دوں تاکہ پڑھنے والے عزیزوں کو میری کوء بات مبالغہ آرائی نہ لگے – میرا سب سے پہلا تعارف نجم سیٹھی سے میرے بہت ہی عزیز دوست پاکستان ایکسپریس کے اڈیٹر تنویر قیصر شاہد صاحب جنہیں میں خلوص نییت سے علامہ صاحب پکارتا ہوں نے ان کے ویکلی جریدے فراڈے ٹائمز Friday Times کے ذریعے کروایا سچی بات ہے بڑا بھرپور جریدہ تھا یہ ہے اب مجھ کو نہیں معلوم پورے امریکہ میں سب سے پہلے فرائیڈ ے ٹائمز میں نے منگوایا ٹائمز میں جو خاص پڑھنے والا صفہ وہ بیک پیج پر ان کی بیگم جگنو محسن کا Mimickray بینظیر بھٹو اور گوالمنڈی کا پہلوان نواز شریف جو تین مرتبہ ضیالحق کی نوازشوں سے قوم پر مسلط کیا گیا بدقسمتی سے میرا بھی صدر رہا جونیجو مرحوم کے بعد کی نکل اتارا کرتی تھی اور اس کی اس میمکری میں ایک میسج ہوا کرتا تھا جس سے دونوں بڑا چڑتے تھے اور دوسرا صفہ جو پڑھنے کے قابل ہوا کرتا تھا ایوب خان کے فنائینس منسٹر کی صاحبزادی تھی – سچ جانئے کہ فرائڈیٹائمز نے میرا پولیٹیکل ہورائزن بدل کر رکھ دیا ہم بچپن سے نوائے وقت کو پڑھ پڑھ کر جوان ہوئے تھے سوائے اس ایک جملہ کہ کچھ سمجھ نہیں آیا کہ صدر ایوب کو گالی دو اور گورنر امیر محمد کالا باغ کو سلام کرو جابر سلطان کے سامنیکلمہ حق کہنا جہاد ہے کیوں کہ ڈنڈے کالا باغ نے مروانے ہوتے تھے پھر ایک دفعہ بے نظیر اپنے ساتھ نجم سیٹھی اور جگنوں محسن کو سو سے زیادہ حواریوں کو لے کر برازیل لے کر گئی واپسی پر اس کی بیگم نے پھر کچھ اآصف زرداری کے بارے لکھا واپسی پر اس کی بڑی ٹھکائی کروائی اور کچھ دن کے لئے اندر بھی کر دیا مجھ کو بڑا دکھ ہوا کہ اتنا بڑا دانشور اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے اس کے بعد بے نظیر امریکہ تشریف لائی تو پیپلز پارٹی کے صدر شیخ شبئیر نے ایک کمیونٹی میٹنگ رکھی اس میں بے نظیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے دور میں کبھی کسی صحافی کے ساتھ زیادتی نہیں کی اس وقت میں اور میرے کامریڈ ڈاکٹر فہیم بٹ صاحب نے بے نظیر کو کافی زچ کیا کہ وہ میٹنگ ختم کر کے یہ جا وہ جا ہو گئی اور ہم نجم سیٹھی کو بہت بڑا دانشور اور جمہوریت کا دائی سمجھتے تھے-
قارئین وطن ! ایک دفعہ میں اپنے اس وقت کے مسلم لیگ کے سیکٹری جرنل سرتاج عزیز صاحب کو کینیڈی ائیر پورٹ نیو یارک سی آف کرنے گیا تو نجم سیٹھی بھی موجود تھا سرتاج عزیز صاحب نے میرا بل مشافعہ تعارف کر وایا سیاست پر باتیں شروع ہو گئیں اور اس نے نواز شریف اور بے نظیر کی برائیاں شروع کر دیں برائیاں ختم ہوئی تو کتابوں کا ذکر شروع ہوگیا نجم نے کہا کہ آجکل کیسنجر کی سوانح عمری Walter Issacson کی لکھی ہوئی بڑی مشہور ہے جس میں وہ ذلفقار بھٹو اور چیلی کے ایلن دی کے قتل کا حکم دیتا ہے خیر ایک گھنٹہ کا وقت گزر گیا اتنی زبردست سیاست پر گفتگو دل کرتا تھا کہ وقت گزرے نہ کبھی کہ سرتاج عزیز صاحب بھی بڑے نفیس اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ کام کر کے پاکستان کی سیاست پر ماہر ہو گئے تھے پاکستان واپس پہنچ کر نجم سیٹھی نے نواز شریف کی نا اہلِیوں کے خلاف قلم ریزی کی تو نواز نے اس کی ٹھکائی کروادی اور جیل میں کردیا اس وقت اپنی جماعت کے صدر نواز شریف کے خلاف اور نجم کے حق میں یو این او کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن پتا چلا کے موصوف تو امریکن سی آئی اے پاکستان میں بلو آئی ہیں اس کو ہیلری کلنٹن کی ایک کال پر جیل سی دودھ میں مکھی کی طرح نکال دیا جس طرح آجکل مولانا فضل الرحمان عمران خان کو حکومت سے نکالنے کی باتیں کر رہا ہے –
قارئین وطن ! کون ہے جو اس را اور سی آء اے کے بلو آئی کو نہیں جانتا اور اس کو کس مقصد کے لئے اینٹیرم وزیر اعلی بنوایا گیا مشہور پنکچر ز لگانے کے لئے آج وہ چینل پر امریکن سی آئی اے اور بھارتی را کی زبان بول رہا ہے ہمارے سلامتی کے اداروں کے اور عمران حکومت کے خلاف اور روز اس کے جانے کی باتیں کر رہا ہے اور سی پیک کے لیکن نہ عمران اور نہ ہی قومی سلامتی کا ادارہ اس کوئیزلنگ پاکستانی کے خلاف امریکہ کی زبردست پشت پناہی کی وجہ سے کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہیں اور ہماری خاموشی ایسے غداروں کو جلا بخش رہی ہے اللہ پاکستان کا محافظ ہو –
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here