مسئلہ کشمیر ہے کیا؟

0
118
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

پاکستان ہندوستان اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی ملکیت کا تنازعہ ہے اور یہ مسئلہ تقسیم ہندو پاک سے چلا آرہا ہے۔ہندوستان کا دعویٰ ہے یہ ہے پورا کشمیر گلگت بلتستان لداخ جموں، سیاچین سمیت ہندوستان کا حصہ ہے جبکہ پاکستان اس دعویٰ کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی کشمیری حریت پسند مگر حریت پسندوں کے بھی دو طبقے ہیں۔ایک خود مختار پورے کشمیر کا دعویٰ دار ہے جبکہ ایک گروپ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتا ہے اس وقت کم و بیش ہندوستان43فیصد حصے پر قابض ہے جبکہ37فیصد پاکستان کے پاس ہے۔مگر پاکستان کا کشمیر آزاد ہے۔اس لئے کشمیر کا اپنا وزیراعظم ہے اپنی کابینہ ہے اپنے ممبر ہیں۔اپنا پاسپورٹ ہے جبکہ انڈیا میں کشمیر مقبوضہ ہے۔5اگست2019سے تو مکمل فوجی کنٹرول ہے۔تقریباً آٹھ لاکھ فوج متعین ہے۔جس نے کشمیریوں کی آزاد زندگی کو مکمل یرغمال بنایا ہوا ہے۔کسی قسم کی کوئی آزادی نہیں حد یہ ہے کہ مذہبی اجتماع جنازہ، عید، جمعہ کی بھی پابندی اندھا دھند گولیاں چلا دیتے ہیں۔نہ جانے کتنے لوگ شہید ہوچکے ہیں۔موجودہ دور کی سہولیات جس طرح انٹرنیٹ، وائی فائی، سب کچھ بند ہے۔ٹی وی بھی سرکاری ہے جب نیٹ کی سہولت ہی موجود نہیں تو خار جی ٹی وی کہاں سے دیکھیں گے اس لئے کشمیری دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔تقریباً آج تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان چار جنگیں لڑی جاچکی ہیںمگر نتیجہ صفر، پہلی جنگ1947دوسری جنگ1965تیسری جنگ1971میں جس میں ہمارا ایک بازو کٹ گیا۔مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بن گیا اور چوتھی جنگ1999میں لڑی گئی۔لائن آف کنٹرول پر اکثر گولہ باری ہوتی رہتی ہے جس سے شہری آبادی متاثرہوتی رہتی ہے تقسیم کے وقت فارمولہ یہ طے ہوا تھا کہ مسلم علاقے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔اور ہندو اکثریتی علاقے ہندوستان کو دیئے جائیں گے۔لیکن تقسیم کے وقت کشمیر کا راجہ سکھ تھا۔اس نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہا چونکہ فارمولے کے مطابق کشمیر کی آبادی95فیصد مسلمان تھی۔اسی لئے تحریک پاکستان کے رہنمائوں نے اس کو مسترد کردیا آج تک پاکستان کا دعویٰ یہ ہے کہ مسلمانوں کا حق ہے ہندوستان کہتا ہے سکھ راجہ نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا ہے لہذا سارا کشمیر ہندوستان کا ہے۔مگر مقابلہ اقوام متحدہ میں چلا گیا یکم جنوری1949کو اقوام متحدہ نے کشمیر میں رائے شماری کی قرار داد منظور کی۔اور اس کے بعد آج تک کشمیر انتظار میں ہے کہ آزادانہ رائے شماری کرائی جائے اور کشمیریوں پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کس کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔مگر افسوس اقوام متحدہ آج تک اپنا وعدہ پورا نہ کرسکا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here