نیویارکر ز کا سب سے زیادہ کرونا ویکسی نیشن لگوانے کا ریکارڈقائم

0
112

نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا وائرس سے بچائو کے لیے نیویارک شہریوں نے سب سے زیادہ ویکسی نیشن کرائی، اندازے کے مطابق 17ملین کے قریب ویکسین نیویارکرز کو لگائی گئی ہیں ، کرونا وائرس کی بروقت ویکسی نیشن سے اندازے کے مطابق 48 ہزار کے قریب اموات کو روکنے میں کامیابی ملی ہے ، جبکہ 3 لاکھ کے قریب افراد ہسپتال جانے سے بچ گئے ہیں ، جبکہ 1.9 ملین کیسز کو روکنے میں بھی مدد ملی ہے ۔ نیو یارک کے 77% سے زیادہ ہر عمر کے لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے اور نیویارک شہر میں آج تک ویکسین کی 17 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ڈیو اے چوکشی نے کہا کہ کرونا کی ویکسین نے بہت سی زندگیاں بچائی ہیں اور بہت زیادہ تکلیف کو روکا ہے۔تقریباً 48,000 نیو یارکرز اس سال ویکسینیشن کی طاقت کی وجہ سے ایک اور سالگرہ منائیں گے۔ڈپٹی کمشنر برائے امراض ڈاکٹر سیلیا کوئن نے کہا کہ میں ان شہریوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے کرونا سے حفاظتی ٹیکے لگوائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here