قارئین وطن!جمعہ اور ہفتہ بڑا ڈپریشن میں گزرا اور بس ایک ہی جملہ منہ سے نکلتا کہ اے ربِ باری بدقسمتی کب پاکستان کا پیچھا چھوڑے گی ایسے چور ڈاکو میرے اللہ اتنا بڑا ظلم پھر چور ڈاکو اور خائین شہباز شریف وزیر اعظم اور باپ کی کرتوتوں سے بھر پور بیٹا حمزہ شہباز پنجاب کا حکمران ہو گا امریکی سازش کی سرپرستی میں اتنا بڑا ظلم کیوں میرے مولا رات بھر نہ سویا نہ جاگا تقریبا ساڑھے تین بجے میرے فون کی گھنٹی بجتی رہی شیخ شعیب صاحب فون پر فون کر رہے تھے لیکن ہمت نہ پڑتی تھی کہ فون اٹھائوں اور کوئی بری خبر سنوں لیکن واہ زمین والے کچھ سوچتے ہیں اور آسمان والا کچھ سوچتا ہے ،آنکھ کھلی تو پاکستان کا سیاسی منظر بدلا بدلا سا لگا بیرونی سازش کی ساری اُمیدوں کو اور وطن عزیز پر رینگنے والے سانپوں شہباز شریف، آصف زرداری ، پتری بلاول زرداری اور مولانا ڈیزل کی اُمنگوں پر پانی پھیر دیا کیا،عمران خان نے واقعی ایسا قوم کو سرپرائز دیا کہ قوم کے ہر فرد کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کروڑ ہاتھ باری تعالیٰ کے حضور اٹھ گئے ،بس پھر کیا ان سانپوں کے سپولیاور سپولیوں کی چیخیں فلک کو چھو رہی تھیں قانون کی شق بڑی واضع ہے کہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے وطن کی عظمت اور پاسداری خواہ وہ کوئی سرکاری عہدہ دار ہے یا عام شہری اور جو کوئی اس کے منافی کام کرے گا وہ ملک کا غدار ہے اور یہ تینوں نواز شریف کی سرپرستی میں امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نیازی کو اقتدار سے الگ کرنے کی سازش کر رہے تھے او ان کا آقا امریکہ بادشاہ دھمکی دے رہا تھا کہ اگر عدم اعتماد کی صورت میں اس کو فارغ کر دیا تو پاکستان کے سارے گناہ معاف کر دئے جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر پاکستان کا حشر دیکھنے کے قابل ہو گا ۔
قارئین وطن ! ایک منٹ کے لئے تصور کریں کہ مرکز کی کرسی پر چوروں کا بادشا ہ شہباز شریف براجمان ہو اور صوبہ کی کرسی پر اس کا بیٹا جس نے دونوں ہاتھوں پیروں سے ملک کے وسائیل کو لوٹنے والا قوم تو زندہ درگور ہوجاتی لیکن ان کے امریکہ بادشاہ اور بھارتی راتو خوشی سے لوٹ پوٹ جاتے کہ ان کی انوسٹمنٹ اقتدار کی کرسیوں پر براجمان ہو گئی ہے، غداری گرگٹوں نے کیسے کیسے رنگ بدلے ہیں لیکن اصل میں تو عمران خان نے قوم کو خوشیوں کے رنگ میں رنگ دیا کہ ہر شخص واہ واہ کئیے بغیر نہیں رہ سکا ۔ اب عمران خان سے زیادہ پاکستان کی سلامتی کے ذمہ داروں کا فرض ہے کہ امریکہ کی پشت پناہی سے عدم اعتماد کا جال بننے والوں کو آرٹیکل کے تحت گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی شہباز شریف آصف زرداری بلاول زرداری اور مولانا ڈیزل کسی امریکہ کے ساتھ مل کر دوبارہ غداری نہ کر سکیں ۔
قارئین وطن !میرے مرشد علامہ اقبال نے میں سامراجی طاقتوں کے بارے بتا دیا تھا! چھپا کر آستیں میں بجلیاں رکھیں ہیں گردوں نے
عنادل باغ کے گافل نہ بیھٹیں آشیانوں میں
عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی اور مقامی سازشیوں کی سازش سے محتاط رہے ہماری کتابوں میں درج ہے کہ موت کا وقت متعین ہے، موت وقت سے پہلے نہیں آتی لیکن پھر بھی احتیاط لازم ہے امریکہ کے نشانچیوں نے اپنی بندوقوں کے رخ تحریک کے کپتان کی طرف کئے ہوئے ہے اور سب سے بڑی ذمہ داری تمام حفاظتی اسٹرومنٹ کی ہے کہ وہ عمران خان وزیر اعظم پاکستان کو اپنے حصار میں رکھیں کہ وہ نہ صرف وزیراعظم ہے پاکستان کی آبرو بھی ہے اب پاکستان کسی بیرونی سازشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا میں اپنے کروڑ پاکستانیوں سے پوچھتا ہوں کہ Begger,s are not choosers کہنے والا شہباز شریف کسی حوالے سے ہمارا رہنما ہو سکتا ہے ۔ جس کی نظر میں قائید اعظم کی قوم کی اتنی حقیقت ہے ۔ کہ وہ دل سے ہارا ہو شخص ہے ارسطو اور سقراط صدیوں پہلے بتا چکے ہیں کی کاروباری اور دوکاندار رہنما نہیں ہو سکتے ان کا ہاتھ فقیروں کی طرح begger کی صورت ہوتا ہے لعنت ہے شہباز شریف کی سوچ پر جس نے پاکستان کی کروڑ عوام کو بھکاری بنا دیا ہے ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہم کیسے اپنی لگامیں دے سکتے ہیں بس اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں کہ پاکستان کی فضائوں سے بدقسمتی کے بادل چھٹ جائیں ۔ عمران خان زندہ باد پاکستان زندہ باد ،بس دنیا کو خبر کر دو کہ ( Pakistan is not a beggars nation) ہم ایک خودار قوم ہیں۔
٭٭٭