لابنگ یا پی آر فرم!!!

0
62
کوثر جاوید
کوثر جاوید

امریکہ کی ترقی کا راز یہ ہے کہ یہاں جن جن لوگوں کی جو جو ذمہ داریاں ہیں وہ صرف وہی کام کرتے ہیں جس طرح ایک ڈاکٹر ہے تو اس نے صحت کے شعبے میں اپنی پوری توجہ رکھنا ہے، انجینئر نے اپنے شعبے میں دلچسپی رکھنی ہے، سائنسدان ہے تو سائنس پر توجہ ہے، فارن پالیسی، آئی ٹی تعلیم اکانومی کسی بھی شعبے کے لوگوں نے دوسرے کے کام میں دخل نہیں دینا، اپنے اپنے شعبے میں تمام لوگ خُوب محنت کرتے ہیں ،ہمارے پاکستان میں صورتحال بالکل اُلٹ ہے، کوئی بھی پروفیشنل دوسرے شعبے کے لوگوں کو ماہرانہ رائے دینے میں بالکل جھجھک محسوس نہیں کرتے، خاص طور پر پاکستان کا میڈیا جو اکثر اینکر بکائو مال ہیں ،یہ میڈیا اینکر ایک ہی وقت میں سائنس پر دفاع پر آئی ٹی، تعلیم، صحت اور فارن پالیسی پر اپنا لُچ تلنے میں ماہر ہیں جن کی وجہ سے پورے معاشرے کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، پاکستان میں میڈیا ملک کو جس تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے ۔اللہ پاک نے قیام پاکستان کے بعد عمران خان کی صورت میں ایک رہنما دے ہی دیا وہ چوروں اور ڈاکوئوں کو ہضم نہیں ہو رہا لیکن اللہ کی تدبیریں برحق ہیں جس طرح عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بھلائی کیلئے وہ معیشت، خارجہ پالیسی، ریفارمز لائے اس کی مثال نہیں ملتی۔ چوروں ڈاکوئوں نے زبردستی عمران خان کی حکومت ختم کر کے پاکستان کو خطرناک بحران میں ڈال دیا ،یہ ن لیگ، پی پی، ڈیزل پارٹیاں اپنی چوری اور لوٹ مارکو چھپانے اور بچانے کیلئے پاکستان کو بیس سال پیچھے دھکیل چکے ہیں ۔پاکستان میں رہنے والے لوگوں میں عمران خان مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ اوورسیز میں زیادہ مقبول ہے۔ پی ٹی آئی یو ایس اے کے ورکروں کی اکثریت فصلی بٹیرے اور تصویری لیڈروں کی ہے لیکن عمران خان کے جانثار ساتھی اور محب وطن ورکروں کی کمی نہیں ہے ۔پاکستان میں موجودہ حالات کو عالمی میڈیا اور دیگر ممالک کے لوگوں تک پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی یو ایس اے سجاد برکی اور ساتھیوں نے میڈیا ریلیشنز پی آر فرم رجسٹر کروائی ہے جس کی باقاعدہ فار رجسٹریشن کروا دی ہے، یہ پی آر فرم امریکی میڈیا میں رپورٹس آرٹیکلز اور اراکین کانگریس کے انٹرویوز کرتی ہے، یہ کوئی لابنگ فرم نہیں ہے ،اس کی فیس اپنی مدد آپ کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فنڈز سے ادا کی ہے اور کرینگے۔ پاکستان میں لفافہ صحافیوں اور اینکرز نے اس رجسٹریشن لیٹر کو دکھا کر عمران خان کی امریکہ سے تعلقات بڑھانے کی کوشش اور لابنگ فرم کا نام دیدیا ۔مسلم لیگ ن کا مسئلہ یہی ہے جب بھی کوئی دستاویز انگریزی میں آتی ہے ان کو صرف دیکھ کر پڑھے بغیر مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیتے ہیں بعد میں رونا ان کا مقدر ہوتا ہے۔ حقیقت میں یہ پی آر فرم پاکستان کیلئے رجسٹرڈ کروائی گئی نہ کہ پی ٹی آئی کیلئے امریکہ ،اسرائیل ،انڈیا، ترکی اور دیگر کئی ممالک نے پی آر فرمز رجسٹرڈ ہیں۔ پی ٹی آئی یو ایس اے کے ان ورکروں جنہوںنے یہ فرم رجسٹر کروائی ہے خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے ساتھ مالی تعاون کی بھی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف پاکستان کا سافٹ امیج بہتر ہوگا ،اس کیساتھ ساتھ جو پاکستان کے دشمن غدار امریکہ میں پاکستان مخالف لابنگ کر رہے ہیں ان کا راستہ بھی بند ہوگا۔ یہ پی آر فرم امریکی قوانین کے مطابق درج ہے جس کے ذریعے پاکستان میں میڈیا پر پابندیاں نا انصافی جیسے موضوعات کو اُجاگر کیا جائیگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کو جس طرح موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سبوتاژ کیا ہے اوورسیز پاکستانی جس طرح اربوں ڈالرز زر مبادلہ بھیجتے ہیں ،پاکستان کی معیشت میں بڑا حصہ ڈالتے ہیں ،ایک کروڑ کے قریب اوورسیز عمران خان کے سپورٹز ہیں اور کوششوں میں مصروف ہیں کہ عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ گزشتہ حکومتوں کی لابنگ پر لاکھوں ڈالر لگا کر ذاتی لابنگ کی، ن لیگ اور پی پی دونوں جماعتیں پاکستان کا پیسہ ذاتی تشہیر اور لابنگ پر لٹاتے ہیں لیکن موجودہ پی ٹی آئی کے یو ایس اے نے پی آر فرم صرف اور صرف پاکستان کیلئے رجسٹر کروائی ہے اور حکومت پر بوجھ بھی نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کے اس احسن اقدام پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیے جانے کی ضرورت ہے ،واشنگٹن میں حادثاتی صحافیوں کو بھی درست خبریں کمیونٹی تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام لوگوں کو لابنگ فرم اور پی آر فرم کا فرق معلوم ہو سکے۔ مزید معلومات کیلئے فینٹن آرلوک میڈیا ریلیشنز اینڈ پی آر فرم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here