غلامی کی زنجیریں!!!

0
123
عامر بیگ

ایک وقت تھا کہ آرمی کی آٹھ کورز تھیں پھر آٹھ سے بارہ کورز بنا دی گئیں جن کو بارہ عدد جنرل کمانڈ کرتے ہیں اور تیرواں چیف آف دی آرمی شاید اسی ڈسپلن میں تیرہ پارٹیوں کی پی ڈی ایم بنائی گئی تاکہ عمرانی خطرے سے نپٹا جا سکے جو پاکستان کو دنیا میں تیزی سے آگے کی طرف لے جانے والے راستے پر ڈال رہا تھا عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو نکیل ڈالنے کے لیے منصوبہ سازوں نے خان کے تبدیلی کے نعرے کو رجیم کی تبدیلی کی میں بدلنے کے لیے کمر کس لی پجہتر سالوں سے جن کے منہ کو خون لگا ہوا تھا وہ اتنی آسانی سے کیسے ہار مان لیتے مانا کہ نیا دور ہے انٹرنیٹ کا زمانہ ہے ٹویٹر سوشل میڈیا پر منٹوں میں واویلہ مچ جاتا ہے ،عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو کئی دفعہ سوشل میڈیا ہی کی طاقت نے انہیں اپنے لیے گئے فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا تھا ،ابھی بھی الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈہ تھوڑی دیر ہی چلتا ہے۔ سوشل میڈیا جلد ہی اسے اڑا کر رکھ دیتا ہے مگر سٹیٹس کو کی دلدادہ اشرافیہ ہار ماننے کو تیار نہیں ،وہ آئے دن کوئی نہ کوئی بھونڈی چال چلتی دکھائی دیتی ہے ،وزیر آباد میں عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ زخمیوں اور ایک فرد کی ہلاکت کی ساتھ ساتھ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیوں کا لگنا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ریڈ لائن کو کراس کر دیا گیا تو کیا عمران خان کے فالورز اس قابل ہیں کہ وہ اینٹ سے اینٹ بجا سکیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اس سے پہلے کوئی بھی سیاستدان اس طرح کی فالوئنگ انجوائے نہیں کر سکا کسی بھی انسان کے لیے کم از کم پاکستان میں پبلک اس طرح سے کبھی نہیں نکلی جس طرح سے عمران خان کے لیے نکلی۔ پہلے جب اسٹیبلشمنٹ کسی سربراہ مملکت کو نکال باہر کرتی تھی تو عوام خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے پائے جاتے تھے مگر اب کی بار عوام کا اژدھام تھا جو سڑکوں پر نہ صرف نکلا بلکہ اس نے بائی الیکشن میں تمام طاقتوں کو شکست دے دی اور 75 فیصد ضمنی انتخابات میں برتری دلوائی، پنجاب واپس لیا ،پنجاب جو پاکستان کی باسٹھ فیصد آبادی ہے ،کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف سندھ میں حزب اختلاف اور بلوچستان میں بھی خان کی واضح سیاسی موجودگی مگر پانچ دن تک وزیر آباد واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ ہونا جن لوگوں نے آرمی مینوایل نہیں پڑھا، ان کے لیے شاید یہ زیادہ اچنبے کی بات ہوگی مگر کیا پاکستان تحریک انصاف اتنی زیادہ فالوئینگ کو بروئے کار لا سکے گی؟ کیا پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا زور ٹوٹے گا؟ کیا عمران خان دوبارہ سے برسر اقتدار آسکیں گے ؟
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here