غریب اور موسم سرما!!!

0
119
رعنا کوثر
رعنا کوثر

سردیوں کا آغاز ہے خزاں اپنا بہت اچھا سا رنگ دکھا کر غائب ہو رہی ہے۔ اور اب سردی کے موسم میں اس موسم کو کیسے برداشت کیا جائے اسی کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ کیونکہ نیویارک یا یوں سمجھ لیں کے امریکہ کے ہر سرد شہر میں موسم سرما سب سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔ اس موسم میں نہ صرف گھروں کو گرم رکھنے کے لئےheatکا انتظام کیا جاتا ہے بلکہ کوٹ مفلر مہنگے جوتے سب ہی کا انتظام انتہائی ضروری ہے۔ سرد گھروں میں لوگ بے حد پریشان ہوتے ہیں گرم ہیٹر جلا کر بیٹھتے ہیں موٹے کوٹ پہن کر گھروں کے اندر گھومتے پھرتے ہیں۔ اور ٹھنڈے پانی کو گرم رکھنے کے لئے جتن کرتے ہیں۔ جی ہاں جہاں نیویارک میں ہر طرح کی سہولتیں ہیں پرانی بلڈنگوں یا گھروں کا حال برا ہے بڑی مشکل سے گھر گرم ہوتے ہیں پرانی کھڑکیاں دروازے جن سے ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔ گھروں کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور کئی لوگ ان بلڈنگوں میں اور گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اس لئے کے وہ کم کرایے کے گھر ہوتے ہیں۔ مالک مکان پرواہ بھی نہیں کرتے اور کچھ کم آمدنی والے ان گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور اگر یہ شکایت بھی کریں تو کوئی ان کی سنتا نہیں ہے۔ اس لیے یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کے امریکہ میں بھی غریب لوگ ہیں جن کو یہاں کے کٹھن حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔ وہ لوگ جو گھر سے بے گھر ہوجاتے ہیں جن کو ہوم لیس کہا جاتا ہے وہ بھی مفلر جوتے دستانے اور موٹے کوٹ پہنے پہنے کسی بھی گلی کے نکر کونے میں یا کسی لٹرین سٹیشن پر نظر آتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے کپڑوں سے بو آرہی ہوتی ہے کیونکہ ان کے یہ موٹے کپڑے بہت پرانے ہوچکے ہوتے ہیں۔ اور ان کو دھونے کی سہولت بھی نہیں ہے گلی کوچوں میں ویسے بھی پر کپڑے میلے ہوچکے ہوتے ہیں۔ان کی بھی مدد گورنمنٹ کرتی ہے مگر یہ سڑک پر رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔ سردیوں میں ان کو موٹے کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے مگر اگر ان کو سردیوں میں کوٹ فراہم کردیئے جائیں۔دستانے اور مفلر فراہم کر دیئے جائیں تو یہ بے گھر لوگ بہتر حالت میں نظر آتے ہیں کچھ لوگ سردیاں آتے ہی نیک کام کرتے نظر آتے ہیں بے گھر لوگوں کو کپڑے جانٹتے ہیں اور شیلٹر میں جہاں بے شمار بے گھر افراد سردیوں میں جمع ہو جاتے ہیں۔ ان کی بھی امداد کرتے ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی علاقہ ہوکتنا بھی امیر شہر ہو کچھ افراد غریبوں میں گنے جاتے ہیں۔ سردی میں گرمی میں ان کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ہم کہیں بھی رہتے ہوں ہماری زندگی اور ہمارے پیسے اس شہر کے غریبوں کے لئے بھی ہونا چاہئے۔ ہر امیر ملک میں کچھ غریب لوگ ضرور بستے ہیں اور موسم سرما ان کے لئے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here