محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ کالمز میں آپ سے اسمائے الہی کے ورد سے حاجات رواء کے موضوع پر گفتگو ہوء اسمائے الٰہی میں اسم اعظم کا بارہا زکر آتا ہے ہر شخص جاننا چاہتا ہے اس کا اسم اعظم اس کے نام سے کا طرح نکالا جائے اس کے علمائے جفر یا علم الحروف کے ماہرین نے کء طریقے بتائے کچھ بہت پیچیدہ اور کچھ آسان ہیں آج آپ سے کچھ آسان اور عام طریقے بیان کیئے جاتے ہیں مثالوں کے ساتھ جس سے آپ کو سہولت ہوگی ۔
کسی نام کا اسم اعظم کیسے بنتا ہے؟
اللہ کریم نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے میرے پسندیدہ ناموں سے پکارو میں تمہاری پکار سنتا ہوں۔ اگر کوئی اسمائے الہی کو اپنے نام کے اعداد کے موافق کر کے پڑھے تو اس کا ایک خاص اثر پڑھنے والے کی ذات پر پڑتا ہے اور ایسا ناممکن ہے کہ اس کا اثر خالی جائے یہی تو اسلام کی حقانیت ہے کہ یہ مذہب زندہ و جاوید اور جاری و ساری ہے۔ اس کی کوئی بھی چیز عقائد ، اعمال ، معاملات تاثیر سے خالی نہیں ہیں۔ جس کے دل اور روح کو یہ تاثیر چھو جائے وہی جانتا ہے کہ اس پر کیا گزری!
الہی غم عشق کیا بلا ہے ہر شخص کا تجربہ نیا ہے
کائنات میں دو ہی قوتیں سرگرم عمل ہیں ایک رد کی قوت یعنی(riject)اور دوسری قبول کی طاقت یعنی ( accept)۔ کائنات میں بہت ساری اشیا ، عناصر، طبیعتیں اور معاملات وغیرہ ایکدوسرے کی ضد ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو (reject) کرتے ہیں۔ ایسی متضاد قوتوں کا ملاپ بسا اوقات خطرناک نتائج پیدا کرتا ہے۔ آپ کو بہت سے لوگ ایسے ملیں گے جو یہ شکوہ کرتے نظر آئیں گے کہ میں نے فلاں وظیفہ پڑھا لیکن مجھے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بعض لوگ تو وظائف پڑھنے پر الٹا نقصان کی شکایت کرتے ملیںگے۔ اصل میں یہ حضرات کوئی ایسا وظیفہ منتخب کر بیٹھتے ہیں جو ان کی کیمسٹری کی ضد ہوتا ہے۔ اس طرح دو متضاد قوتوں کا تصادم ہو جاتا ہے جس میں بے چارے وظیفہ پڑھنے والے لا علمی کی وجہ سے پس جاتے ہیں۔ کائناتی نظام میں توازن کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ایٹم سے لیکر نظام شمسی تک اور نظام شمسی سے لیکر کہکشاں تک ساری کائنات اللہ کے قائم کردہ توازن پر کھڑی ہے اور توازن کا نام ہی زندگی ہے۔ اپنے ذاتی نام کا اسم اعظم چونکہ ایک متوازن وظیفہ ہے اس لیے یہ پڑھنے والے کے تمام معاملات کو متوازن کرکے اسے ایک کامیاب اور مطمئن انسان بنا دیتا ہے۔
جس نام کا اسم اعظم نکالنا مقصود ہو اس کے اعداد بحساب ابجد نکالیں۔ اعداد نکالنے کا مفصل طریقہ آگے درج ہے۔ علمانے ہر حرف کی ایک عددی قیمت مقرر کر رکھی ہے جو صدیوں سے رائج اور ہر میزان پر پوری اترتی ہے۔ نام میں جتنے حروف تہجی ہوں ان سب کے اعداد کو آپس میں جمع کرلیں جو بھی مجموعہ بر آمد ہو اللہ کے ناموں میں سے دیکھیں کہ کسی اسمائے الہی کے اعداد کا مجموعہ اتنا بنتا ہے جتنا نام کے اعداد کا مجموعہ نکلا ہے۔(جاری ہے)
اگر ایک اسم الہی مل جائے تو کیا کہنے یہی اس نام کے حامل کیلئے اسم اعظم ہے۔ اگر نہیں تو اللہ کے جمالی ناموں میں سے دو ایسے نام ڈھونڈیں جن کے اعداد کا مجموعہ نام کے اعداد کے مطابق ہو۔ ان دو اسمائے الہی کو ملا کر پڑھنا اس شخص کیلئے اسم اعظم بن جائے گا۔
اس کا آسان سا کلیہ یہ ہے کہ نام کے اعداد کو سامنے رکھیں اور اللہ کے جمالی ناموں میں سے کوئی ایسا نام لیں جس کے اعداد نام کے اعداد سے کم ہوں پھر ان کم اعداد کو نام کے اعداد میں سے کم کر دیں جو اعداد باقی بچیں پھر اس کے مطابق اللہ کا جمالی نام ڈھونڈیں اگر نہ ملے تو باقی بچنے والے اعداد میں سے پھر کم اعداد نفی کردیں اور تیری مرتبہ باقی بچنے والی میزان کے مطابق اللہ کا نام تلاش کریں اس طرح متعدد مرتبہ جوڑنے توڑنے سے امید ہے کہ آپ نام کے اعداد کی میزان اللہ کے ناموں سے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بس یہی اسمااس شخص کیلئے اسم اعظم ہو نگے۔ یہ جتنے بھی اسمائے الٰہی ہوں ان کو ترتیب دیں لیں ان سب کو ملا کر پڑھنا ایک مرتبہ شمار ہوگا۔ اب نام کے اعداد میں اسمائے الٰہی کے اعداد ملا دیں یعنی نام کے اعدا کو دوگنا کردیں یہ وظیفے کی پڑھائی کی تعداد نکل آئے گی۔
مثال۔۔
محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم
م ح م د ا ر ش د
597=4+300+200+1+4+40+8+40
اس طرح ہمارے پاس محمد ارشد کے اعداد آ گئے جو کہ597 ہیں اب ہم اللہ کے ناموں میں سے دیکھیں گے کہ کس اسم پاک کے اعداد597بنتے ہیں چونکہ ایسا کوئی اسم اعظم نہیں جس کے اعداد597بنتے ہوں اس لیے ہم اسمائے جمالی میں سے ایسا نام منتخب کرینںگے جس کے عدد597سے کم بنتے ہوں اسے محمد ارشد کے اعداد سے منفی کردیں گے مثلا فتاح کے اعداد489بنتے ہیں ان اعداد کو محمد ارشد کے اعداد597سے منفی کیا تو باقی 108بچ گئے یہ اعداد اللہ کے نام پاک حق کے بنتے ہیں۔ 108اور489کو آپس میں جمع کردیں تو محمد ارشد کے نام کے اعداد597کی میزان پوری ہو جاتی ہے اب ہمیں محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم معلوم ہوگیا جو کہ یا حق یا فتاح ہے۔ چونکہ محمد ارشد کے نام کا پہلا حرف میم آتشی ہے اور فتاح کا پہلا حرف ف بھی آتشی ہے لہذا فتاح کو پہلے کریں گے اور حق کو بعد میں یوں یہ اسم اعظم اس طرح پڑھا جائے گا یا فتاح یا حق۔
اسما الہی جلالی
اللہ تعالیٰ کے 99ناموں میں سے 21اسما الٰہی جلالی ہے، ان اسما کی خاصیت رعب، دبدبہ، اور ہیبت طاری کرنا ہے، ان اسما الہی کوبغض وعداوت، نفرت، دشمن کو ذلیل وخوار اور انتقام لینے کے لئے پڑھے جاتے ہیں،عزیز جبار، منتقم، قھار، مذل، علی، جلیل،،قوی، متین، مبدی، قادر، مانع، مقتدر، ذوالجلال، وارث، متکبر، قوی، محیط، مالک الملک، اسما جمالی، ان اسما الہٰی کو حصول محبت، جاہ وعزت، ترقی، روزگار، خیروبرکت، تحفظ کے لئے پڑھے جاتے ہیں یہ تعداد میں 44ہے
رحمان ،رحیم کریم، ممن، مھیمن، وھاب، رزاق، فتاح، باسط، واسع، حکیم، حلیم، ودود، رف، کفیل، ولی، مغنی، نافع، حی، قیوم، ماجد، صمد، تواب، عفو، غفور، ھادی، باقی، حافظ، حفیظ، معطی، محصی، صبور، شکور، واجد، وکیل، احداور کچھ اسما الٰہی مشترکہ خاصیت رکھتے ہیں۔
جلالی وجمالی
مالک، باطن، ظاہر، اکرام، واحد، واجد، قدوس، مصور، علیم، سمیع، خبیر، بصیر، عظیم، مقیت، حسیب، منعم، شھید، باعث، مجیب، حق، مقدم، مخر، اول، آخر، متعال، جامع، غنی، بدیع، والی، رشید،
دوسری مثال۔۔ بابر شاہین
ب ا ب ر ش ا ہ ی ن
571=50+10+5+1+300+200+2+1+2
اب چونکہ571اللہ کے کسی جمالی نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے اس سے کم اعداد اس میں سے نفی کریں گے فتاح کے اعداد489کو571میں سے نفی کیا تو باقی بچے82چونکہ یہ بھی کسی اللہ کے نام کے اعداد نہیں بنتے اس لیے اس میں سے 68نفی کیے جو اللہ کے نام حکم کے اعداد ہیں باقی بچے 14یہ وہاب کے عدد ہیں اس طرح بابر شاہین کے نام کا اسم اعظم بن گیا یا وہاب یا فتاح یا حکم ۔ان تینوں اسمائے پاک کے اعداد کو اگر جمع کیا جائے تو بابر شاہین کے نام کے اعداد571کا مجموعہ بر آمد ہوتا ہے
اسم اعظم سے متعلق ایک اور اصول
جس نام کا اسم اعظم نکالناہواسیدیکھیں کہ اس کاپہلا حرف کون سے عنصر سے متعلق ہے پھراللہ کے ناموں کو اس طرح ترتیب دیں کہ پہلے وہ اسم پاک آئے جس کا پہلا حرف نام کے پہلے حرف کے مطابق ہو یا موافق ہو مخالف نہ ہو،
یا یہ دیکھئے کہ آپ کینام میں عناصر اربعہ
(آتش،باد آب خاک) میں سیکون سیحروف تہجی سب سے زیادہ ہے،توجو حروف سب سیزیادہ ہوتواسی کیمطابق ایسااسم الہی تلاش کریں جس میں وہی حروف سب سیزیادہ یاقریب تر ہو،
اس ترتیب کو بھی علما نے درست قرار دیا ہے کہ اگر آپ کا نام عبداللہ ہے تو آپ کا اسم اعظم، لفظ اللہ ہے
عبدالعزیز کا یاعزیز ہے
عبدالرزاق کایارزاق ہے
عبدالسلام کا یاسلام ہے
ذیل میں حروف اور ان کے عناصر کی جدول اور عناصر کی دوستی دشمنی کا حال تحریر کیا جاتا ہے۔
پہلا مرحلہ
آتشی حروف ا ہ ط م ف ش ذ
بادی حروف ب و ی ن ص ت ض
آبی حروف ج ز ک س ق ث ظ
خاکی حروف د ح ل ع ر خ غ
دوسرا مرحلہ
عناصر کی دوستی اور دشمنی
عنصر دوست موافق دشمن
آتش -> ہوا خاک پانی
ہوا -> آتش پانی خاک
پانی -> خاک ہوا آتش
خاک -> پانی آتش ہوا
اس قاعدے کو مندرجہ ذیل مثال سے سمجھیں
طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم
ط ا ر ق ع ز ی ز
404=7+10+7+70+100+200+1+9
چونکہ 404کسی اللہ کے نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے ان اعداد میں سے اللہ کے نام کریم کے عدد نفی کیے جو کہ270ہیں باقی بچے 134یہ اللہ کے پاک نام صمد کے عدد ہیں لہذا اسم اعظم بنا (یا کرِیم یاصمد) چونکہ کریم کا پہلا حرف آبی ہے اور طارق کا پہلا حرف ط آتشی ہے پانی اور آگ کی مخالفت ضرب المثل ہے چونکہ صمد کا پہلا حرف بادی ہے اور ہوا اور آگ کی آپس میں دوستی ہے آگ ہوا سے گلے ملتے ہی یوں بھڑک اٹھتی ہے جیسے بچھڑے ہوئے ساتھی ملتے ہوں اس لیے یا صمد کو پہلے کریں گے اور یا کریم کو بعد میں اس طرح طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم متوازن ہو کر یوں ہو جائے گا یا صمد یا کریم۔
حروف تہجی کے اعداد بلحاظ ابجد
ا ب ج د ہ و ز ح
7 6 5 4 3 2 1
ط ی ک ل م ن س
60 50 40 30 20 10 9
ع ف ص ق ر ش ت
400 300 200 100 90 80 70
ث خ ذ ض ظ غ
1000 900 800 700 600 500
(نوٹ)
جب زکات کی نیت سے اسم اعظم پڑھے تو خیال رکھیں کہ حصول جاہ و منزلت، ترقی، فراخی رزق کے لئے تسبیح کا دانہ دائیں طرف یا اپنی طرف پھریں اور دشمن کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے تسبیح کا دانہ بائیں طرف یا باہر کی طرف پھریں،
ایک بہت ضروری بات۔ بناے گئے اسم اعظم میں جو جمالی خصوصیت والے اسم سامنے آئیں ان کے پڑھنے کی تعداد اگر 1 ہزار سے کم ہے تو بغیر کسی عامل کی اجازت کے ھی پڑھے جا سکتے ہیں 5 وقت نماز کی پابندی گناہ صغیرہ و کبیرا سے اجتناب بحرحال بہت ضروری ہے۔ اگر جمالی اسما کی پڑھائی کی تعداد 1 ہزار سے زیادہ ہو یا اسما جلالی خاصیت کے نکلیں یا مشترک تو چاہے پڑھائی کی تعداد جتنی بھی ہو ان کی پڑھائی کی اجازت کسی عامل سے لینا بہت ضروری ہوگی۔ ورنہ بجائے فائدے کے نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں۔ جو لوگ اسم اعظم نکال لیں وہ بار بار دوبارہ سے چیک کریں کہیں کوئی غلطی کوتاہی تو نہیں ہوی۔ معمولی سی غلطی ہونے پے بات کہاں سے کہاں نکل جاتی ہے۔ جو لوگ صحیح طریقے سیاسم اعظم نکال لیں وہ دوسرے لوگوں کو بھی نکال کے دیں اور اس صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں۔
نوٹ :- مکمل طریقہ کار بتا دیا ہے۔ اسم اعظم کے حوالے سے آپ خود اسم نکالیں ۔آج آپ کو پورا علم بلکہ سمندر ہی دے دیا ہے جس سے آپ عاملوں اور صاحبان علم کے چکر سے بچ جائیں گے اگر کوء دقت آئے تو رہنماء فری ہے اگر ہماری خدمات درکار ہوں اور مناسب ھدیہ دے سکتے ہوں تو رابطہ فرماسکتے ہیں ھدیہ وقت کا ہوگا علم کا نہیں شکریہ اللہ آپ کو کامیاب فرمائے۔
٭٭٭