ہیوسٹن کی سرگرمیاں!!!

0
201
شمیم سیّد
شمیم سیّد

اس ہفتہ ہیوسٹن میں کئی پروگرام ہوئے، سردی کے باوجود لوگوں نے بھرپور شرکت کی، پہلا پروگرام جس میں ہم نے شرک کی وہ تھا شیخانی گروپ لگتا تھا پورا شہر وہاں موجود تھا۔ اس نوجوان بزنس مین نے دیکھتے ہی دیکھتے ہیوسٹن شہر میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے، اتنی کم عمری میں جس طرح اس نے ترقی کی اس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں۔ پچھلے دس سالوں میں علی شیخانی نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اسی سلسلے میں اس نے مقامی خوبصورت ہال میں 10 سالہ جشن منایا ویسے تو علی شیخانی کے بہت بزنس ہیں لیکن جو سب سے بڑا بزنس ہے وہ Vapecity کے تقریباً دو سو اسٹورز اس وقت اس کے پاس ہیں۔ گیس اسٹیشن، فوڈ اسٹورز، کنسٹرکشن کا بھی کاروبار ہے اور اس وقت یہ 35 سالہ نوجوان تقریباً 400 ملین ڈالر کا مالک ہے۔ اس نے اپنے ملازمین میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے اور ریفل ڈرا کے ذریعے حاضرین میں درجنوں قیمتی انعامات بھی دیئے۔ پاکستان سے شوبز کی دو بڑی شخصیات اداکارہ ریما خان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین جنید اکرم بھی موجود تھے جنہوں نے ریفل ڈراز کے ذریعے لوگوں کو انعامات بھی دیئے۔ علی شیخانی گروپ کا خوبصورت آفس دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے شاید ہی ہیوسٹن میں اتنا خوبصورت آفس آپ کو دیکھنے کو ملے اس وقت اس کے پاس 1300 ملازم کام کرتے ہیں اور یہ سب اس کی انتھک محنت اور لگن کا صلہ ہے ایک اور بات جو لوگوں کیلئے حیرت انگیز ہے کہ ایک ملینئر پولیس میں کام کرتا ہے اور اس نے اس موقع پر شوگرلینڈ سے پریسنٹ 3 کیلئے کانسٹیبل کا الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے اور وہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے امیدوار ہوگا بہرحال شیخانی گروپس کی 10 ویں سالگرہ کا خوبصورت کیک علی شیخانی کے والد نے تمام اسٹاف کیساتھ کاٹا اور یہ خوبصورت تقریب کو چھوڑ کر ہم دوسری تقریب میں پہنچے یہ تقریب جامع کراچی المنائی کی تقریب تھی میں کافی دیر سے پہنچا تھا اس لیے کچھ زیادہ معلومات نہیں ہیں البتہ معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ پچھلے صدر عاکف شاہین کی جگہ نئے صدر فہیم اخوند کو نیا صدر بنا دیا گیا یہ پروگرام مارکی ایونٹ سنٹر میں ہوا اور کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جامع کراچی المنائی ایسوسی ایشن کا یہ تیسرا پروگرام تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کا پروگرام بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ واقعی تعلیم یافتہ لوگوں کی ایسوسی ایشن ہے البتہ ایک نام جو ہیوسٹن میں اب بچے بچے کی زبان پر ہے، وہ چیف گیسٹ اشرف حبیب اللہ ہیں جو اپنی باتوں اور اداکاری سے محفل میں چار چاند لگا دیتے ہیں اور ایک بڑا چیک بھی جامع کراچی کو ہر سال دیتے ہیں۔ جگمگاتی قمقموں سے روشن جیکٹ پہن کر وہ الگ نظر آتے ہیں۔ جامع کراچی المنائی ایسوسی ایشن کراچی میں طلباء کی فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ فہیم اخوند کی سربراہی میں یہ اور اغے قدم بڑھاتے ہوئے اچھے اچھے کام کرے گی۔ تیسرا اور آخری پروگرام اتوار کے روز ایلیٹ ریسٹورنٹ کے ہال میں ہوا جس کا اہتمام سابق صدر پی سی سی ہیوسٹن جاوید اشرف نے کیا تھا اور ایک نئی ایسوسیا یشن کی داغ بیل ڈال دی کیونکہ ہماری کمیونٹی اس کام میں بہت مہارت رکھتی ہے اس نئی ایسوسی ایشن کا نام پاکستان فیڈریشن آف بزنس یو ایس ہے، رکھا گیا ہے اور اس ایسوسی ایشن میں ہیوسٹن کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور یقیناً جاوید اشرف ایک پڑھے لکھے اور سمجھدار انسان ہیں اور وہ جو بھی قدم اُٹھائیں گے وہ سوچ سمجھ کر اُٹھائیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ چیمبر آف کامرس یو ایس اے کیا کام کرتی ہے اور یہ بزنس فیڈریشن کیا کام کرتی ہے۔ نئے بورڈ سے حلف ہمارے ہیوسٹن کے واحد مسلمان اسٹیٹ ریپ ڈاکٹر سلمان رزاقی نے لیا۔ نئے بورڈ میں دو منتخب نمائندے پی اے جی ایچ سے بھی کئے گئے اور پی اے جی ایچ کے صدر سلمان رزاقی بھی ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر آصف قدیر، بزنس مین طاہر بھٹی بھی اس ایسوسی ایشن کا حصہ ہیں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پہلی ہی تقریب میں اتنے لوگوں کو جمع کرنا بہت بڑی بات ہے۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی دیکھنا یہ ہے کہ کون کام کرتا ہے کمیونٹی کیلئے روزگار فراہم کرتے ہیں یا صرف باہر سے اسپیکر بلا کر کھانا کھلا کر فارغ کرتے رہیں گے لوگوں کو کام چاہیے چیمبرز آف کامرس کا بھی امتحان شروع ہو گیا ہے آگے اللہ مالک ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here