اکنا ریلیف فلاحی ادارہ فنڈریزنگ!!!

0
153
شمیم سیّد
شمیم سیّد

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ ایسا ادارہ ہے جو خدمت خلق کیلئے پوری دنیا میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے مشہور ہے۔ چاہے سیلاب ہو، زلزلہ ہو یا اور کوئی ناگہانی آفت ہو یہ ادارہ ہر جگہ لوگوں کی مدد کرنے ہیں سب سے آگے نظر آتا ہے دنیا کی بڑی اسلامک چیریٹی جو دنیا میں ہیں ان میں 10 واں نمبر ہے۔ یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں نسل، مذہب، رنگ یا جنس سے قطع نظر سماجی خدمات فراہم کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔ عورتوں اور بچوں کیلئے اکنا ہائوسنگ نیٹ ورک ایک بہت بڑی کوشش ہے۔ وہ عورتیں جو ڈومیستک وائلنس کا شکار ہوتی ہیں ان کو چھت فراہم کرنا یہ بہت بڑا کام ہے کیونکہ ہماری خواتین کسی غیر اسلامک سینٹر میں رہائش پذیر نہیں ہو سکتیں۔ ہماری بڑی کمیونٹی میں بے گھری اور غربت کے مسئلے کو حل کرنے کلئے اکنا ریلیف ایسی خدمات فراہم کرتی ہے جو رہائشیوں کی مذہبی اور ثقافتی ضروریات کیلئے حساس ہیں اور انہیں ایک مستحکم، محفوظ اور پروان چڑھانے والے ماحول میں تعلیمی اور کیرئیر دونوں مقاصد کو حل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جن کا بنیادی مقصد کلائنٹس کی آزادانہ زندگی اور طویل مدتی خود کفالت کی طرف منتقلی میں مدد کرنا ہے۔ 2005ء سے لے کر اب تک تقریباً 3000 ہزار خواتین کی خدمت کی جا چکی ہے۔ اکنا ریلیف نے ہیوسٹن میں فوڈ پینٹری، قائم کی ہوئی ہیں جس میں ضرورت مند لوگوں کو مفت بلا تفریق فوڈ دیا جاتا ہے بچوں کو اسکولنگ کا سامان، رمضانوں میں مفت افطار اور کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ اکنا ریلیف یو ایس گورنمنٹ کیساتھ مل کر فیڈرل ایمپلائز کیلئے بھی آٹو میٹک پے رول سے کاٹ لیتی ہے۔ پوری دنیا میں جتنا بھی فنڈ جمع ہوتا ہے اس کا 85فیصد ریلیف فنڈ میں جاتا ہے۔ اور جو بھی اکنا ریلیف کو فنڈز دیتا ہے وہ اس آرگنائزیشن پر پورا بھروسہ کرتا ہے۔ یہ تمام دنیا خاص طور پر سیریا، یمن، افغانستان میں جو کرائسس ہیں ان کو حل کرنے میں تمام جگہوں کے دورے کرتے ہیں ان کے والنٹیئرز وہاں جا کر کام کرتے ہیں، پاکستان اور سوڈان کے سیلاب زدگان کی بھی مدد میں آگے ہوتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہیوسٹن چیپٹر نے ایک فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام مارکی سینٹر کے خوبصورت ہال میں کیا۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین والنٹیئرز کو ان کی خدمات پر تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ اسٹیٹ ریپ، ڈاکٹر سلمان سلانی نے والنٹیئرز میں انعامات تقسیم کئے اور اکنا ریلیف کی خدمات کے پیش نظر ان کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ لوگوں نے دل کھول کر اس فنڈنگ میں حصہ لیا۔ خواتین کی بھی اچھی تعداد موجود تھی، مقررین نے اکنا ریلیف کے بارے میں اپنے اپنے تاثرات بیان کئے اور دنیا میں جس طرح اکنا ریلیف نے سنٹرز قائم کئے ہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٹیمپورا ریسٹورنٹ کے عمدہ کھانوں سے لوگوں کی خاطر تواضع کی گئی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here